نئی دہلی  16ستمبر   ۔وزیر اعظم جناب نریند ر مودی نے  اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ  22 ستمبر کو   ٹیکساس  میں  ہوسٹن کے مقام پر  خصوصی کمیونٹی پروگرام  ’ ہاؤڈی  مودی ‘   میں  شرکت کریں  گے ۔  وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی شرکت سے  بھارت اور امریکہ کے درمیان خصوصی دوستی کی عکاسی ہوتی ہے ۔

          اس  تقریب میں  صدر ٹرمپ کی شرکت کو  ایک خصوصی علامت  قراردیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے  بھارت – امریکہ باہمی تعلقات کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے  اور  بھارتی برادری نے  امریکی  معاشرے   اور  معیشت  میں   جو رول ادا کریا ہے ، اس  کا اعتراف ہوتا ہے ۔  

          وزیر اعظم نے آج صبح  یہ ٹوئیٹ کئے  ہیں:

          خصوصی علامت  :@POUTS، بھارت اورامریکہ کے درمیان  خصوصی دوستی  کی اہمیت کو اجاگر کرنے والی خصوصی علامت ۔

          خوشی ہوئی کہ صدر @ رئیل  ڈونالڈ ٹرمپ   22 تاریخ کو  ہسٹن  میں کمیونٹی  پروگرام  میں شرکت کریں گے ۔

          پروگرام میں   ان کا خیر مقدم  کرنے میں بھارتی برادری کے ساتھ شامل ہونے کا منتظر  ۔

          نریندر مودی (@ نریندر مودی  ) 16ستمبر 2019     ۔

ہوسٹن میں  ہمارے ساتھ شامل ہونے  کی صدر @  ریئل  ڈونالڈ ٹرمپ   کی  خصوصی علامت سے  دوستی کی مضبوط  اجاگرہوتی ہے اور امریکی معاشرے اور معیشت میں   بھارتی برادری کے تعاون  کا اعتراف ہوتا ہے ۔#ہاؤڈی مودی  ۔

  • نریندر مودی  ( @ رنریندر مودی  ) 16 ستمبر  2019   ۔

اس  سے  پہلے دن کے وقت  وھائٹ ہاؤس  میں ا یک پریس  بیان جاری کرکے  معلقہ تقریب میں  ڈونالڈ ٹرمپ کی شرکت کی تصدیق  کی تھی ۔تقریب کی اہمیت کو  اجاگر کرتے ہوئے پریس  بیان میں  کہا گیا تھا ’’    امریکہ  اور بھارت کے لوگوں  کے درمیان  مضبوط تعلقات پر زور دینے کا  اور  دنیا کی قدیم ترین  اورسب سے بڑی جمہوریتو ں  کے درمیا ن اٹسٹریٹجک شراکتداری کی تصدیق  کرنے اور  ان کے توانائی  اور تجارت کے تعلقات   کو  گہرا کرنے کے  طریقوں پر تبادلہ خیال کا یہ ایک عظیم موقع  ہوگا۔‘‘

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi