41.7 کلو میٹر طویل پھالا کاٹا-سلسلا باڑی توسیع، قومی شاہراہ ترقیاتی پروجیکٹ (این ایچ ڈی پی) مرحلہ IIکےتحت ایسٹ-ویسٹ کوریڈور کا حصہ ہے اور یہ شمال مشرق سے کنکٹیویٹی کا ایک لنک ہے۔ یہ پروجیکٹ ڈیزائن، بلڈ، فائننس، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) کی بنیاد پر 2.5 سال میں مکمل ہوگا اور اسے بِلڈ-آپریٹ، ٹرانسفر (بی او ٹی) (ٹول) طریقۂ کار (موڈ) میں سونپا جائے گا۔ اس پروجیکٹ سے سلسلا باڑی اور علی پور دوار سے سِلی گڑی تک تقریباً 50 کلو میٹر کی مسافت کو کم کیا جا سکے گا۔
جلپائی گڑی میں کلکتہ ہائی کورٹ کی سرکٹ بینچ سے، دارجلنگ، کالمپونگ، جلپائی گڑی اور شمالی بنگال میں کوچ بہار کے لوگوں کو تیز تر انصاف فراہم کرانے میں مدد ملے گی۔ ان چار اضلاع کے عوام کو انصاف حاصل کرنے کےلئے اب 600 کلو میٹر کی مسافت طے کر کے کولکاتہ ہائی کورٹ نہیں جانا پڑے گا، بلکہ یہ محض 100 کلو میٹر سے بھی کم مسافت میں جلپائی گڑی میں ہی حاصل ہو جائے گا۔