وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گتی شکتی کے 3 سال مکمل ہونے پر بھارت منڈپم میں انوبھوتی کیندر کا دورہ کیا۔ جناب مودی نے کہاکہ وزیر اعظم گتی شکتی نے ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی رفتار کو تیزکرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛
‘آج، جب گتی شکتی نے تین سال مکمل کیے ہیں، تو میں بھارت منڈپم گیا اور میں نے انوبھوتی کیندر کا دورہ کیا، جہاں میں نے اس پہل قدمی کی انقلاب انگیز تبدیلی کی طاقت کا تجربہ کیا۔’
‘وزیر اعظم گتی شکتی نے بھارت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی رفتارکو تیز کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ پروجیکٹوں کو بروقت مکمل کرنے اور ممکنہ چیلنجوں کو کم کرنے کو یقینی بنانے کےلیے ٹیکنالوجی کاحیرت انگیز طور پر استعمال کر رہی ہے’۔
Today, as #GatiShakti completed three years, went to Bharat Mandapam and visited the Anubhuti Kendra, where I experienced the transformative power of this initiative. pic.twitter.com/XNseB9jnkZ
— Narendra Modi (@narendramodi) October 13, 2024
PM #GatiShakti has played a critical role in adding momentum to India’s infrastructure development journey. It is using technology wonderfully in order to ensure projects are completed on time and any potential challenge is mitigated. pic.twitter.com/vdQOwIVEe2
— Narendra Modi (@narendramodi) October 13, 2024