نئی دہلی،16؍جنوری؍وزیراعظم نریندر مودی کَل، 17؍جنوری 2019 سے گجرات کا 3روزہ دورہ کریں گے۔اپنے اِس دورے کے دوران وہ گاندھی نگر، احمد آباد اور ہزیرہ کا دورہ کریں گے۔

کَل اپنی پہلی مصروفیت میں وزیراعظم نریندر مودی گاندھی نگر میں  مہاتما مندر نمائش اور کنونشن سنٹر میں درخشاں گجرات عالمی تجارتی شو کا افتتاح کریں گے۔ یہاں ایک ہی جگہ 25سے زیادہ صنعتی اور تجارتی سیکٹروں کی  نمائش کی جائے گی۔

شام کووزیراعظم احمد آباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ کا افتتاح کریں گے۔یہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کےذریعے تعمیر کردہ جدیدترین سُپر اسپیشلٹی سرکاری اسپتال ہے، جو ایمبولینس سمیت تمام جدید سہولیات سے لیس ہے۔ 78میٹر اونچی یہ عمارت حقیقی طور پر صلاحیت اور معیار کی عکاس ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا کے جذبے کے ساتھ یہ اسپتال مکمل طور پر کاغذ سے پاک ہوگا۔یہ اسپتال عام آدمی کو خدمات فراہم کرے گا اور آیوشمان بھارت کے ویژن میں مدد گار ہوگا۔

وزیراعظم اسپتال میں سہولیات کا معائنہ کریں گے اور ایک اجتما ع سے خطاب کریں گے۔ بعد میں شام میں وزیراعظم کے ہاتھوں احمد آباد شاپنگ فیسٹیول 2019 کا افتتاح کیا جائے گا۔ یہ فیسٹیول درخشاں کے ساتھ ساتھ منعقد کیاجا رہا ہے۔ وزیراعظم درخشاں گجرات احمد آباد شاپنگ فیسٹیول کے میسکاٹ  کی بھی نقاب کشائی کریں گے۔ احمد آباد شاپنگ فیسٹیول 2019 بھارت میں اپنی نوعیت کاپہلا فیسٹیول ہے۔ یہ فیسٹیول شہر کی صنعتوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

وزیراعظم اس موقع پر ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

اگلے دن 18؍جنوری 2019 کو وزیراعظم  گاندھی نگر میں مہاتما مندر نمائش و کنونشن سنٹر  میں درخشاں گجرات کانفرنس کے 9ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔درخشاں گجرات کانفرنس کا نظریہ 2003 میں وزیراعظم نریندر مودی نے پیش کیاتھا اور اُس وقت وہ گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔ اس کا مقصد گجرات کو ایک ترجیحی سرمایہ کاری کا مقام بنانا تھا۔ یہ کانفرنس عالمی  سماجی-اقتصادی ترقی کے ایجنڈوں پر غوروخوض کرنے، ان میں ساجھیداری اور مؤثر ساجھیداری کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

19؍جنوری 2019 کووزیراعظم ہزیرہ گَن فیکٹری کے قیام کے موقع پر ہزیرہ کا دورہ کریں گے۔ ہزیرہ سے وزیراعظم دادر ناگر حویلی میں سِلواسہ جائیں گے۔ وہ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گےاور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وزیراعظم 19؍جنوری کو ممبئی جائیں گے۔ وہاں وہ بھارتی سنیما کے قومی میوزیم کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's manufacturing sector showed robust job creation, December PMI at 56.4

Media Coverage

India's manufacturing sector showed robust job creation, December PMI at 56.4
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti
January 02, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi today greeted on the occasion of Urs of Khwaja Moinuddin Chishti.

Responding to a post by Shri Kiren Rijiju on X, Shri Modi wrote:

“Greetings on the Urs of Khwaja Moinuddin Chishti. May this occasion bring happiness and peace into everyone’s lives.