نئی دہلی، 16 فروری 2019/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کل 17 فروری2019 کوبہار کا دورہ کریں گے۔ وہ برونی پہنچیں گے جہاں وہ بہار کے لئے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔
یہ پروجیکٹ خصوصاً پٹنہ شہر اور آس پا س کے علاقوں میں کنکٹی ویٹی کو توسیع دیں گے ۔ یہ پروجیکٹ شہر اور اس علاقے میں توانائی کی دستیابی کو خصوصی طو رپر فروغ دیں گے۔ یہ پروجیکٹ فرٹیلائزر کی تیاری کو بھی فروغ دیں گے اور خصوصی طور پر بہار میں طبی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی توسیع کریں گے۔
پروجیکٹوں کی شعبے وار تفصیل درج ذیل ہے:
شہری ترقیات اور صفائی ستھرائی
وزیراعظم پٹنہ میٹرو ریل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے نقل و حمل کنٹی ویٹی کو فروغ حاصل ہوگا اور پٹنہ اور آس پاس کے لوگوں کی زندگی میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔
وزیراعظم پٹنہ میں ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم 96.54 کلو میٹر کے رقبے میں پھیلے کرمالی چک سیوریج نیٹ ورک کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم باڑھ سلطان گنج ، نوگچیا میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے متعلق کاموں کا آغاز کریں گے۔ وہ مختلف مقامات پر 22 امرت (اے ایم آر یو ٹی) پروجیکٹوں کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
ریلویز
وزیراعظم درج ذیل سیکٹر ز میں ریلوے لائنوں کی برق کاری کا افتتاح بھی کریں گے:
برونی –کمیدپور
مظفر پور-رکسول
فتح پور-اسلام پور
بہار شریف- دنیاواں
رانچی –پٹنہ اے سی ویکلی ایکسپریس کا بھی اس موقع پر افتتاح کیا جائے گا۔
تیل اور گیس
وزیراعظم مودی پھول پور سے جگدیش پور –وارانسی نیچرول گیس پائپ لائن کے پٹنہ اسٹریچ کا بھی افتتاح کریں گے۔ وہ پٹنہ سٹی گیس ڈسٹریبویشن پروجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔
اس موقع پر برونی ریفائنری ایکسپنشن پروجیکٹ کے 9 ایم ایم ٹی اے وی یو کا سنگ بنیا دبھی رکھا جائے گا۔
وزیراعظم درگاپور سے مظفر پور اور پٹنہ تک پارا دیپ –ہلدیہ- درگا پور ، ایل پی جی پائپ لائن کی توسیع کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وہ برونی ریفائنری میں اے ٹی ایف ہائیڈر و ٹریٹنگ یونٹ (آئی این ڈی جے اے ٹی) کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
ان پروجیکٹوں سے شہر اور خطے میں خصوصی طور پر توانائی کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔
صحت:
وزیراعظم سارن ، چھپرہ اور پورنیہ میں میڈیکل کالجوں کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم بھاگل پور اور گیا میں گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے اپگریڈیشن کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
فرٹیلائزرس:
وزیراعظم برونی میں امونیا –یوریا، فرٹیلائزر کامپلیکس کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔
برونی سے وزیزاعظم جھارکھنڈ جائیں گے جہاں وہ ہزاری باغ اور رانچی کا دورہ کریں گے۔