وزیراعظم جناب نریندر مودی 11 جنوری 2020 کو کولکاتا کے دو روزہ سرکاری دورے پر جائیں گے۔ جناب مودی کا یہ دورہ 12 جنوری 2020 تک جاری رہے گا۔

تاریخی عمارتیں قوم کے نام وقف کریں گے

وزیراعظم 11 جنوری 2020 کو کولکاتا کی چار تجدید شدہ تاریخی عمارات ملک وقوم کے نام وقف کریں گے۔  

ان چار تجدید شدہ عمارتوں میں اولڈ کرنسی بلڈنگ  دی بیل ویڈرے ہاؤس، دی میٹ کاف ہاؤس اوردی ویکٹوریا میموریل ہال۔ مرکزی وزارت ثقافت نے  ان چاروں شاندار تاریخی عمارتوں اور ان کے صحن کی تجدید نو کی ہے۔

حکومت ہند کی وزارت ثقافت وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر مختلف میٹروشہروں کی تاریخی یادگاری عمارتوں کے نواح میں واقع ثقافتی مقامات کو فروغ دے رہی ہے۔ان میٹرو شہروں میں کولکاتا، دہلی، ممبئی، احمدآباد اور وارانسی کو اس پروجیکٹ کے تحت فروغ دیا جارہاہے۔

کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کی 150 ویں تقریبات

وزیراعظم جناب نریندر مودی اس موقع پر کولکاتا پورٹ ٹرسٹ  کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ یوم تاسیس کی یہ تقریبات 11 اور 12 جنوری 2020 کو اہتمام کی جائیں گی۔

اس موقع پر وزیراعظم جناب نریندرمودی کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کے  سبکدوش اور موجودہ  ملازمین کے پنشن فنڈ میں ہونے والے نقصان کی بھرپائی کے لیے آخری قسط کے طور پر 501 کروڑ روپے کا چیک  پیش کریں گے۔

 بعد ازاں ایک یادگار تقریب میں وزیراعظم جناب نریندر مودی  کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کے دو قریب ترین ملازمین کو مبارک باد پیش کریں گے۔

وزیراعظم اس تقریب کے دوران بندرگاہ کاترانہ بھی جاری کریں گے۔ جناب مودی بندرگاہ کی اصل گودی کے مقام پر 150 سالہ یادگاری تنصیب کی ایک تختی کی بھی نقاب کشائی کریں گے۔ وزیراعظم نیتاجی سبھاش  ڈرائی ڈاک میں کوچین-کولکاتا شپ  ریپیر یونٹ کے بحری جہازوں کی مرمت کی جدید بنائی گئی فیکٹری کا افتتاح بھی کریں گے۔

جناب نریندر مودی کارگو کی بلارکاوٹ نقل وحمل اور اس کے لیے درکار وقت کو کم کرنے کی خاطر کولکاتا ڈاک سسٹم کے او پی ٹی کے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو وقف کریں گے اور مکمل ریک ہینڈلنگ فیسلٹی کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیراعظم کے او پی ٹی کے ہلدیا ڈاک کمپلیکس میں برتھ نمبر تین  کو مشینی بنانے کا آغاز کریں گے۔ اور دریا کے دہانے کی ترقی کی مجوزہ اسکیم کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم سندربن کی 200 قبائلی طالبات کے لیے کوشل وکاس کیندر اور پریتی لتا چھاتری آواس  کا افتتاح کریں گے۔ اس پروجیکٹ کو کے او پی ٹی نے سندر بن کے گوسابا میں پورانچل کلیان آشرم کے ساتھ شروع کیا ہے جو اکھل بھارتیہ ون واسی کلیان آشرم  سے الحاق شدہ ہے۔

 

 

 

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's defence exports surge to record Rs 23,622 crore in 2024-25: Rajnath Singh

Media Coverage

India's defence exports surge to record Rs 23,622 crore in 2024-25: Rajnath Singh
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM reflects on Navratri's sacred journey with worship of Maa Ambe
April 02, 2025

The Prime Minister Shri Narendra Modi today reflected on Navratri’s sacred journey with worship of Maa Ambe. Urging everyone to listen, he shared a prayer dedicated to the forms of Devi Maa.

In a post on X, he wrote:

“नवरात्रि में मां अम्बे की उपासना सभी भक्तों को भावविभोर कर देती है। देवी मां के स्वरूपों को समर्पित यह स्तुति अलौकिक अनुभूति देने वाली है। आप भी सुनिए…”