نئی دہلی،30/ اکتوبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی 31 اکتوبر 2019 کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر گجرات کے کیواڑیہ میں اسٹیچو آف یونیٹی( اتحاد کا مجسمہ) پر بھارت کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی ایکتا دیوس پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔ ٹیکنالوجی ڈیموسٹریشن جگہ کا دورہ کریں گے اور بعد میں کیواڑیہ میں سول سروس کے پروبیشنرس کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔
31 اکتوبر 2014 کے بعد سے ملک میں اتحاد کا قومی دن منایا جاتا ہے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اتحاد کی دوڑ میں شامل ہوتے ہیں۔
27 اکتوبر 2019 کو من کی بات کے اپنے پروگرام میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ایک مقصد یعنی ایک بھار ت شریشٹھ بھارت کے لئے رن فور یونیٹی یعنی اتحاد کے لئے دوڑ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دوستوں جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ 2014 کے بعد سے ہر سال 31 اکتوبر قومی اتحاد کے دن کے طور پر منایاجاتا ہے کیونکہ یہ دن ہمیں ملک کے اتحاد یکجہتی اور سلامتی کے تحفظ کاپیغام دیتا ہے۔31 اکتوبر کو اس سال بھی سابقہ سالوں کی طرح رن فور یونیٹی کااہتمام کیاجارہا ہے۔ رن فور یونیٹی اتحاد اور ہم آہنگی کی علامت ہے اور ملک متحد ہورہا ہے اور یہ ایک سمت کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کا اجتماعی مقصد ہے ایک بھارت شریشٹھ بھارت۔
میرے پیارے ہم وطنوں سردار پٹیل نے اتحاد اور ہم آہنگی کی دوڑ کے ساتھ ملک کو متحد کیا۔ اتحاد کا یہ منتر ہماری زندگی اور گونا گونیت والے ہمارے جیسے ملک کے لئے ایک حلف لینے جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام راستوں ،ہر موڑ اور ہر پیٹ اسٹاپ پر اتحاد اور ہم آہنگی کے اس منتر کو مضبوط کرنے کے لئے کام کرتے رہناچاہئے۔ میرے پیارے ہم وطنوں ، ہماری قوم ملک میں اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مستحکم کرنے میں بہت سرگرم اورچوکنا رہی ہے۔
اگر ہم اپنے چاروں طرف دیکھیں تو ہم ایسے بہت سے افراد کی مثالیں پائیں گے۔ جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے دیکھا کہ نہ صرف دہلی میں بلکہ ہندوستان کے سینکڑوں شہروں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ریاستی راجدھانیوں، ضلع سنیٹروں اور یہاں تک کے چھوٹے شہروں میں بڑی تعداد میں مردوں اور عورتوں بچوں اور نوجوانوں ،دیویانگ اور بزرگ افراد رن فور یونیٹی میں شرکت کررہے ہیں۔
ایک فٹ انڈیا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ رن فور یونیٹی اس طرح کا ایک منفرد ایوینٹ ہے جو ذہن ، جسم اور روح کے لئے فائدہ مند ہے اور ان تینوں چیزوں کو سکون دیتا ہے۔ رن فور یونیٹی کے دوران سب لوگ دوڑتے ہیں بلکہ ایسا کرکے فٹ انڈیا کی اسپرٹ کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ ہم خود کو ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے ساتھ بھی جوڑتے ہیں اور اس سے نہ صرف ہم اپنا جسم بلکہ اپنا ذہن اور ویلیو سسٹم کو ہندوستان میں اتحاد کے ساتھ مربوط کرتے ہیں۔تاکہ ہندوستان کو اونچائیوں تک لے جایا جاسکیں۔
ایک ویب پورٹل runforunity.gov.in کا بھی آغاز کیا گیا ہے جہاں کوئی بھی رن فور یونیٹی کے لئے مختلف مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتا ہے۔ جس کا ملک بھر میں اہتمام کیاجارہا ہے۔