نئی دلّی  ،  3 ستمبر 2020 /   وزیراعظم جناب نریندر مودی، 4 ستمبر 2020  بروز جمعہ صبح 11 بجے، سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی (ایس وی پی  این پی اے) میں منعقد کی جانے والی دکشانت پریڈ تقریب  کے  دوران  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے زیرتربیت آ ئی پی ایس  افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

زیر تربیت  131 آئی پی ایس افسروں نے اکیڈمی میں پہلے مرحلے کی ٹریننگ کے ضمن میں 42 ہفتوں پر مشتمل بنیادی کورس کی تکمیل کی ہے۔  ان زیر تربیت آئی پی ایس افسروں  میں 28 خواتین شامل ہیں۔

انہوں نے 17 دسمبر 2018 کو لال بہادری شاستری  نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن ،مسوری اور ڈاکٹر مری چنا ریڈی ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ آف تلنگانہ، حیدرآباد میں  آئی اے ایس، آئی ایف ایس وغیرہ خدمات سے وابستہ افراد کے ساتھ اپنا فاؤنڈیشن کورس مکمل کرنے کے بعد مذکورہ اکیڈمی  جوائن کی تھی۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی (ایس وی پی-این پی اے)  میں بیسک کورس ٹریننگ  کے دوران زیر تربیت افسروں کو متعدد انڈور اور آؤٹ ڈور موضوعات کی ٹریننگ دی جاتی ہے، جن میں قانون، تفتیش، فورنسکس، لیڈرشپ اور مینجمنٹ، علم جرائم، عوامی نظم و نسق اور داخلی سلامتی، اخلاقیات اور انسانی حقوق ، جدید بھارتی پولیس نظام، فیلڈ کرافٹ اور فن تدبیرات، اسلحے کی ٹریننگ اور فائرنگ شامل ہیں۔

 

  • Premlata Singh January 16, 2024

    जय श्रीराम
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian startups raise $1.65 bn in February, median valuation at $83.2 mn

Media Coverage

Indian startups raise $1.65 bn in February, median valuation at $83.2 mn
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،4 مارچ 2025
March 04, 2025

Appreciation for PM Modi’s Leadership: Driving Self-Reliance and Resilience