نئی دہلی، 28/اگست 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل ساڑھے بارہ بجے (1230) ریموٹ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رانی لکشمی بائی سینٹرل ایگریکلچرل یونیورسٹی کے کالج اور ایڈمنسٹریشن (انتظامی) عمارتوں کا افتتاح کریں گے۔
آر ایل بی سینٹرل ایگریکلچر یونیورسٹی جھانسی میں واقع ہے اور یہ بندیل کھنڈ خطے کا ایک اہم ادارہ ہے۔
یونیورسٹی نے 2014-15 میں اپنا پہلا اکیڈمک سیشن شروع کیا تھا اور یہ زراعت، باغبانی اور جنگلاتی علوم میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسیز کراتی ہے۔
فی الحال یہ انڈین گراس لینڈ اینڈ فوڈر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (بھارتی چراگاہ اور چارہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ)، جھانسی میں کام کررہی ہے، کیونکہ اس کی اصل عمارتوں کی تعمیر کا کام جاری تھا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی تقریب کے دوران یونیورسٹی کے متعدد طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں گے۔