نئی دہلی،21 ؍جنوری،وزیراعظم جناب  نریندرمودی 22 جنوری 2019 کو  اترپردیش کے وارانسی میں  15 ویں پراواسی بھارتیہ دیوس  کنونشن کا افتتاح کریں گے۔

پہلی مرتبہ تین روزہ کنونشن  ، 21 سے 23 جنوری  2019 تک وارانسی میں منعقد کی جارہی ہے۔ پراواسی بھارتیہ دیوس کنونشن 2019  کا موضوع ہے ’’نئے بھارت کی تعمیر میں بھارت نژاد افراد کا رول‘‘۔

بڑی تعداد میں بھارت نژاد افراد کے کمبھ میلے اور یوم جمہوریہ کی تقریبات میں  شرکت کی خواہش کے پیش نظر 15 ویں پراواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا انعقاد 9 جنوری کی بجائے  21 سے 23 جنوری  کو کیا جارہا ہے۔ کنونشن کے بعد شرکاء  24 جنوری کو  پریاگ راج میں کمبھ میلے میں جائیں گے، جس کے بعد وہ 25 جنوری کو  دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے اور 26 جنوری 2019 کو نئی دہلی میں  یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھیں گے۔

ماریشس کے وزیر اعظم جناب پروند جگناتھ پراواسی بھارتیہ دیوس کنونشن میں مہمان خصوصی ہوں گے، ناروے کی پارلیمنٹ کے رکن ہمانشو گلاٹھی اسپیشل مہمان ہوں گے جبکہ نیوزی لینڈ کے رکن پارلیمنٹ جناب کنول جیت سنگھ بخشی مہمان اعزازی ہوں گے۔

 اس  ایڈیشن کی اہم تقریبات مندرجہ ذیل ہیں:

21 جنوری 2019- نوجوان پراواسی بھارتیہ دیوس۔ یہ تقریب بھارت نژاد نوجوانوں کو  نئے بھارت کے ساتھ  تعلقات کا موقع فراہم کرے گی۔

22 جنوری 2019- ماریشس کے وزیراعظم پروند جگناتھ کی موجودگی میں  وزیراعظم نریندر مودی کے ہارتھوں پی بی ڈی کنونشن کا افتتاح۔

23 جنوری 2019- اختتامی اجلاس اور  صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں پراواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ کی تقسیم۔

اس تقریب کے دوران کئی  دیگر اجلاس بھی منعقد ہوں گے جبکہ  شام کو  ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

 

پراواسی بھارتیہ دیوس کے بارے میں:

پراواسی بھارتیہ دیوس (پی بی ڈی) منانے کا فیصلہ  سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی نے کیا تھا۔

پہلا پی بی ڈی  9 جنوری 2003 کو نئی دہلی میں منعقد کیا گیا تھا۔ پی بی ڈی  9 جنوری کو منانے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا تھا کہ  1915 میں  مہاتماگاندھی  اسی تاریخ کو  جنوبی افریقہ سے  بھارت لوٹے تھے۔

 پی بی ڈی اب  ہر دو سال میں  ایک بار منایا جاتا ہے ۔ اور یہ  بیرونی ملکوں میں مقیم بھارتی برادری کو  حکومت کے  ساتھ تعلقات بنانے  اور اپنی  جڑوں سے دوبارہ مربوط ہونے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ کنونشن کے دوران  بھارت اور بیرون ملک، دونوں میں مختلف شعبوں میں اپنے اہم تعاون کے لئے  غیر ملکوں میں رہنے والے بھارت نژاد  منتخب افراد کو  پراواسی بھارتیہ سمان  سے نوازا جاتا ہے۔

14 واں پی بی ڈی  7 سے 9 جنوری 2017 کو کرناٹک کے بینگلورو میں منعقد کیا گیا تھا جس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ 14 ویں پی بی ڈی کا موضوع تھا ’’ بھارت نژاد افراد کے ساتھ  تعلقات کی  پھر سے تشریح‘‘۔ جناب مودی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ  بھارت نژاد  برادری  ہندوستان کے بہترین کلچر، اخلاقیات  اور اقدار  کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کے تعاون کے لئے  ہر جگہ ان کا احترام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے  بھارت نژاد برادری  کے ساتھ مسلسل تعلقات کی اہمیت کو  حکومت کی  ترجیح قرار دیا تھا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"