نئی دہلی،16 ستمبر،      وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 ستمبر 2020 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تاریخی کوسی ریل مہاسیتوکو قوم کے نام وقف کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم ریاست بہار کے فائدے کے لیے مسافروں کی سہو لت سے متعلق 12 ریل پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ ان میں  کیول ندی پر ایک نیا ریلوے پُل، دو نئی ریلوے لائنیں، پانچ برق کاری پروجیکٹوں، ایک بجلی سے چلنے والے انجمنوں کا شیڈ اور باڑھ- بختیار پورکے درمیان تیسری لائن کا پروجیکٹ شامل ہیں ۔

کوچی ریل مہاسیتو کا وقف کیا جانا بہار اور پورے علاقے کو شمال مشرق سے جوڑنے کے سلسلے میں بہار کی تاریخ میں ایک اہم لمحہ ہے۔

اٹھارہ سو ستاسی میں نرمالی اور بھاپتی ا ہی (سرائے گڑھ) کے درمیان  چھوٹی ریلوے لائن تعمیر کی گئی تھی۔زبردست سیلاب اور 1934 میں بھارت-نیپال شدید زلزلے کی وجہ سے یہ ریل سلسلہ پانی میں بہہ گیا اور اس کے بعد دریائے کوچی کی پیچدار نوعیت کی وجہ سے بہت طویل عرصے تک  اس ریلوے لائن کو بحال کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

کوسی میگا برج لائن پروجیکٹ کی منظوری بھارت سرکار نے 2003-04 کے دوران دی تھی۔ کوسی ریل مہاسیتو1.9 کلو میٹر  طویل ہے اور اس کی تعمیر کی لاگت 516 کروڑ روپئے ہے۔ یہ پُل بھارت- نیپال سرحد کے ساتھ ساتھ انتہائی اہم رابطہ ہے۔ یہ پروجیکٹ کووڈ-19 وبائی بیماری کے دوران مکمل کیا گیا۔ جبکہ دوسری جگہوں سے واپس آنے والے مزدوروں نے بھی اس کی تکمیل میں شرکت کی۔

اس پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کیے جانے سے علاقے کے لوگوں کا طویل انتظار اور 86 سال پرانا  خواب پورا ہوگا۔ مہاسیتو کو وقف کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم سہرسہ، آسان پور، کوپھا ڈیمو ٹرین کو  سپول اسٹیشن سے جھنڈی دکھا کر روانہ بھی کریں گے۔ باضابطہ ٹرین سروس شروع ہونےکے بعد یہ سپول، ارریہ اور سہرسہ اضلاع کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی۔ اس سے علاقے کے لوگوں کے لیے کولکاتہ، دہلی اور ممبئی تک طویل فاصلے کا سفر کرنا بھی آسان ہوجائے گا۔

وزیر اعظم حاجی پور-گھوسوار- ویشالی اور اسلام پور- نتیشر کے دو نئے لائن پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ جناب مودی کرنوتی – بختیار پور لنک بائی پاس اور باڑھ- بختیار پور کے درمیان تیسری لائن کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم مظفرپور- سیتامڑھی، کٹیہار- نیو جلپائی گڑی، سمستی پور-دربھنگہ-جیا نگر، سمستی پور- کھگڑیا، بھاگل پور- شیونارائن پور سیکشنوں پر ریلوے  برق کاری پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.