نئی دہلی،21؍فروری،وزیراعظم جناب نریندر مودی 22 فروری 2020  کو  بھوبنیشور میں ہونے والے پہلے کھیلو انڈیا کھیل کود کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ جناب مودی ان کھیلوں کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کریں گے۔

کھیلو انڈیا یونیورسٹی کھیل کود  کا انعقاد  حکومت ہند  نے  اڈیشہ کی ریاستی حکومت کے ساتھ  کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے نظریئے پر قائم  کھیلو انڈیا پروگرام ملک میں کھیلے جانے والے تمام کھیلوں کے لئے بنیادی سطح پر  ایک مضبوط فریم ورک تیار کرکے بھارت میں کھیل کود کے کلچر میں پھر سے جان ڈالنے اور  بھارت کو کھیل کود کے ایک عظیم  ملک کے طور پر قائم کرنے کی خاطر متعارف کرایا گیا تھا۔

کھیلو انڈیا یونیورسٹی کھیل کود  کا انعقاد  22 فروری  یکم مارچ  2020 تک  بھوبنیشور میں ہوگا۔

یہ  بھارت میں یونیورسٹی کی سطح پر  منعقد اب تک کے سب سے بڑے مقابلے ہیں، جس میں ملک بھر کی 150 سے زیادہ یونیورسٹیوں کے تقریبا  3500  کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ان کھیل کود میں 17 کھیل  یعنی تیر اندازی ، ایتھلیٹکس ، مکے بازی ، شمشیر زنی،  جو  ڈو ، تیر اکی ، ویٹ لفٹنگ ، کشتی ، بیڈ منٹن ، باسکٹ بال ، فٹ بال، ہاکی ، ٹینس، ٹیبل ٹینس، والی بال، رگبی اور  کبڈی شامل ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،25دسمبر 2024
December 25, 2024

PM Modi’s Governance Reimagined Towards Viksit Bharat: From Digital to Healthcare