نئی دہلی،11 اکتوبر/ وزیراعظم جناب نریندر مودی 12؍ اکتوبر کو نئی دلی میں انسانی حقوق کے قومی کمیشن یعنی این ایچ آر سی کے یوم تاسیس کی سلور جبلی تقریب میں شرکت کریں گے ۔
وزیراعظم اس موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ اور ایک خصوصی لفافہ جاری کریں گے۔ جناب مودی این ایچ آر سی کی ویب سائٹ کی ایک نئی شکل کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ ویب سائٹ آسان اور سہل ہوگی اور اسے آسانی سے استعمال کیا جا سکے گا اور اس کی خصوصی ضرورتوں کے ساتھ لوگوں تک رسائی ہو گی۔
وزیراعظم ایک مجمے سے بھی خطاب کریں گے۔