نئی دہلی ،10ستمبر : وزیراعظم جناب نریندرمودی ، 11ستمبر2020کو صبح 11بجے ، ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ قومی تعلیمی پالیسی ۔
2020( این ای پی -2020) کے تحت ‘‘ اکیسویں صدی میں اسکولی تعلیم ’’ پرایک کانکلیو سے خطاب کریں گے ۔
وزارت تعلیم ، شکشا پرَوکے ایک ایک حصے کے طورپر 10اور11ستمبر ،2020کو اس دوروزہ کانکلیو کا انعقاد کرے گی ۔
اس سے قبل ، وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 7اگست ، 2020کو ‘‘ این ای پی ۔2020کے تحت اعلیٰ تعلیم میں بدلاو ( ٹرانسفارمیشنل ) اصلاحات ، پرایک کانکلیو میں افتتاحی خطبہ دیاتھا۔
جناب نریندرمودی نے 7ستمبرکو ہی قومی تعلیمی پالیسی ۔2020پرگورنرس کی کانکلیو سے بھی خطاب کیاتھا۔
قومی تعلیمی پالیسی -2020، اکیسویں صدی کی پہلی تعلیمی پالیسی ہے جس کا اعلان گذشتہ تعلیمی قومی پالیسی 1986کے 34برس کے بعد کیاگیاہے ۔ این ای پی ۔2020 کے ذریعہ اسکولی اوراعلیٰ تعلیم سطح دونوں میں بڑی اصلاحات کی گئی ہیں ۔
نئی قومی پالیسی کا مقصد ہندوستان کو ایک مساوی اورمتحرک علمی معاشرے بناناہے ۔اس نے ہندوستان پرمبنی تعلیمی نظام کا تصورکیاہے جو ہندوستان کو عالمی سپرپاورمیں تبدیل کرنے میں براہ راست تعاون دے گی ۔
این ای پی 2020میں ملک میں اسکولی تعلیم میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ہیں ۔ اسکول کی سطح پر 8سال تک کے بچوں کے لئے ابتدائی چائلڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن ( ای سی سی ای ) کے یونیورسلائزیشن پرزوردیاہے :10+2اسکولی نصاب کے ڈھانچے کی جگہ 4+3+3+5نصاب میں تبدیل کرنا ہے ۔ اکیسویں صدی کے ہنر کو ، ریاضی پرمبنی سوچ اور سائنٹفک مزاج کو نصاب میں شامل کیاگیاہے ۔ اسکولی تعلیم کے لئے نئے جامع اور نیشنل کری کلرفریم ورک کافروغ :ٹیچرس کے لئے قومی پیشہ وارانہ معیار /اسٹینڈرڈ اور بچے کی 360ڈگری مجموعی ترقی کارڈ :اور چھٹی جماعت سے پیشہ وارانہ تعلیم کو شامل کرنا ہے ۔
این ای پی میں جس جامع تبدیلی کا مقصد ہے ، اس سے ملک کے تعلیمی نظام میں ایک بنیادی تبدیلی آئےگی اور ہندوستان کے وزیراعظم کے ذریعہ ایک نئے آتم نربھربھارت کے تصورکے لئے تعلیمی ایکوسسٹم میں نئی روح اور ماحول پیداکرنے میں مدد ملے گی ۔
اساتذہ کو مبارک باد پیش کرنے اور نئی تعلیمی پالیسی 2020کو آگے بڑھانے کے لئے 8مارچ سے 25ستمبر ،2020تک تعلیمی پَرو( تعلیمی فیسٹول ) بنایاجارہاہے ۔ قومی ایجوکیشن پالیسی 2020کے مختلف پہلووں سے متعلق مختلف ویبنار، ورچوول کانفرنسیز اور کانکلیو ملک بھرمیں منعقد کئے جارہے ہیں ۔