نئی دہلی، 29 اگست / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل یعنی 30 اگست کو صبح دس بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منورما نیوز کنکلیو ، 2019 سے خطاب کریں گے ۔ یہ اجتماع کوچی میں منعقد ہو رہا ہے اور اس کا اہتمام ملایالا منورما کمپنی لمیٹیڈ کی جانب سے کیا جا رہا ہے ۔