وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔
جناب مودی نے ہندوستان-یو اے ای دوستانہ تعلقات کو وسعت دینے کے شیخ خالد کے جذبے کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ ہم نے مختلف مسائل پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔ ہندوستان-یو اے ای کی مضبوط دوستی کے تئیں ان کا جذبہ واضح طور پر نظر آتا ہے۔
It was a delight to welcome HH Sheikh Khaled bin Mohamed bin Zayed Al Nahyan, Crown Prince of Abu Dhabi. We had fruitful talks on a wide range of issues. His passion towards strong India-UAE friendship is clearly visible. pic.twitter.com/yoLENhjGWd
— Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2024