PM Modi to launch the platform for “Transparent Taxation – Honoring the Honest”
CBDT has carried out several major tax reforms in direct taxes in the recent years, Dividend distribution Tax abolished
Last year, the Corporate Tax rates were reduced from 30% to 22% and for new manufacturing units, the rates were reduced to 15%

نئی  دہلی11 اگست 2020 ۔وزیراعظم  13 اگست 2020  کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اہم ٹیکس اصلاحات کا اجرا کریں گے ، جن کا مقصد ٹیکس نظاموںمیں شفافیت پیداکرنا اور ٹیکس دہندگان کو بااختیار بنانا ہے۔

          آمدنی ٹیکس کے محکمے نے حالیہ برسوں میں  براہ راست ٹیکسوں میں بہت سی اہم  ٹیکس اصلاحات کی ہیں۔  گزشتہ برس  کارپوریٹ  ٹیکس  کی شرح  کو 30  فیصدسے گھٹاکر 22 فیصد کردیا گیا تھا جبکہ  پیداوار کے نئے یونٹوں کے لئے یہ شرح 15 فیصدکردی گئی تھی۔ ڈویڈینٹ  ڈسٹری بیوشن ٹیکس  بھی ختم کردیا گیا تھا۔

          نہ صرف ٹیکس کی شرحوںمیں کمی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے بلکہ براہ راست ٹیکس  قوانین کو آسان بنانے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ آمدنی ٹیکس کے محکمے نے محکمے کی کارکردگی میں اضافے  اور شفافیت لانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ ان میں  ڈاکو منٹ آئی ڈینٹی فکیشن نمبر ( ڈی آئی این )  کے ذریعہ  سرکاری  مواصلات میں  اور زیادہ شفافیت  پید اکرنا ،جس میں  محکمے کے ہر ایک مواصلہ میں  کمپیوٹر کے ذریعہ دیا گیا  منفرد ڈاکو  منٹ آئی ڈینٹی فکیش نمبر شامل ہوگا ۔اسی طرح سے ٹیکس دہندگان  کی  آسانی کے لئے آمدنی ٹیکس کے محکمے نے  انفرادی ٹیکس دہندگان کے لئے   اور زیادہ سہولت پیدا کرنے کی غرض سے آمدنی ٹیکس کی ریٹرنس  پہلے سے  بھرنے کے ساتھ  ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے۔ اسٹارٹ اپس کے لئے    قوانین کو بھی اور زیادہ آسان کردیا گیا ہے ۔ التوا میں پڑے ٹیکس کے تنازعات کو حل کرنے تناظر میں   آمدنی ٹیکس کے محکمے نے ’’  وواد سے وشواس قانون 2020 ‘‘    نامی  براہ راست ٹیکس   شروع  کیا ہے ،جس کے تحت   اب  تنازعات کو حل کرنے کے لئے ڈکلریشن  جمع کئے  جارہے ہیں۔ ٹیکس دہندگان کی  شکایات  ،  قانونی چارہ جوئی  اور مالیاتی  معاملات  کو  موثر طور پر  طے  کرنے کےلئے  مختلف  خصوصی عدالتوںمیں  محکمہ جاتی اپیلیں  دائر کرنے کی تعداد بھی بڑھادی گئی ہے۔

          آمدنی ٹیکس محکمے نے ڈجیٹل لین دین  اور ادائیگی  کو الیکٹرانک طریقہ کار کو فروغ دینے کے لئے بھی بہت سے اقدامات کئے ہیں۔آمدنی ٹیکس  کا محکمہ  ان اقدامات کو جاری رکھنے کے لئے پُرعزم ہے  اور کووڈ -19  وبا کے دوران ٹیکس دہندگان کے لئے  آسان ادائیگی کو موثر بنانے کی کوششیں  بھی کررہا ہے جوکہ ریٹرن فائل کرنے کے لئے مقررہ تاریخ میں توسیع کرنے کے ساتھ ساتھ  ٹیکس دہندگان کے ہاتھوں میں  زیادہ رقم  دستیاب کرانے کی غرض سے رقم کی واپسی کو مہم جو پیمانے پر جاری کررہی ہے۔

          وزیراعظم کے ذریعہ  ٹیکس اصلاحات سے متعلق ہونے والے آغاز سے براہ راست ٹیکس اصلاحات کا سفر مزید آگے بڑھا یا جائے گا۔اس موقع پر مختلف چیمبر آف کامرس ، تجارتی ایسوسی ایشن ،  چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس   کی ایسوسی  ایشن کے ساتھ ساتھ سرکردہ  ٹیکس دہندگان  بھی شامل ہوں گے  جبکہ  آمدنی ٹیکس محکمے کے افسران  اور حکام بھی موجود رہیں  گے ۔

          مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر شریمتی نرملا سیتا رمن اور مالیات  اور کارپوریٹ امور کے  ریاستی وزیر شری انوراگ سنگھ ٹھاکر بھی اس موقع پر شامل ہوں  گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi visits the Indian Arrival Monument
November 21, 2024

Prime Minister visited the Indian Arrival monument at Monument Gardens in Georgetown today. He was accompanied by PM of Guyana Brig (Retd) Mark Phillips. An ensemble of Tassa Drums welcomed Prime Minister as he paid floral tribute at the Arrival Monument. Paying homage at the monument, Prime Minister recalled the struggle and sacrifices of Indian diaspora and their pivotal contribution to preserving and promoting Indian culture and tradition in Guyana. He planted a Bel Patra sapling at the monument.

The monument is a replica of the first ship which arrived in Guyana in 1838 bringing indentured migrants from India. It was gifted by India to the people of Guyana in 1991.