نئی دہلی:20،جنوری، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی 22 جنوری 2021 کو صبح ساڑھے دس بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تیزپور یونیورسٹی، آسام کے 18ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔ آسام کے گورنر پروفیسر جگدیش مکھی ، مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ‘نشنک’ اور آسام کے وزیر اعلیٰ جناب سربانند سونوال بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
یہ پروگرام 2020 میں پاس ہونے والے 1218 طلباء کو ڈگریاں اور ڈپلومادینے کا گواہ بنے گا۔ ڈگری حاصل کرنے والوں میں مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے 48 ٹاپرز کو گولڈ میڈل سے نوازا جائیگا۔
یہ جلسہ تقسیم اسناد کووڈ-19 پروٹوکول پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملے جلے انداز میں منعقد کیا جائیگا جس میں صرف پی ایچ ڈی اسکالرز اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ذاتی طور پر اپنی ڈگریاں اور گولڈ میڈل حاصل کریں گے جبکہ بقیہ ڈگری حاصل کرنے والوں کو ڈگریاں اور ڈپلومہ ورچوول طریقے سے دیاجائیگا۔