“First steps towards cleanliness taken with Swachh Bharat Abhiyan with separate toilets built for girls in schools”
“PM Sukanya Samruddhi account can be opened for girls as soon as they are born”
“Create awareness about ills of plastic in your community”
“Gandhiji chose cleanliness over freedom as he valued cleanliness more than everything”
“Every citizen should pledge to keep their surroundings clean as a matter of habit and not because it’s a program”

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی میں اسکول کے چھوٹے بچوں کے ساتھ صفائی مہم میں حصہ لیا اور سوچھ بھارت ابھیان کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر ان کے ساتھ بات چیت کی۔

صفائی ستھرائی کے فوائد کے بارے میں وزیر اعظم کے استفسار پر، طالب علم نے بیماریوں سے بچاؤ اور صاف ستھرے اور صحت مند ہندوستان کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے وژن کا ذکر کیا۔ ایک طالب علم نے بیت الخلا کی عدم موجودگی کی وجہ سے بیماریوں کے پھیلاؤ میں اضافے کا بھی ذکر کیا۔ جناب مودی نے بتایا کہ زیادہ تر لوگ پہلے کھلے میں رفع حاجت کرنے پر مجبور تھے جس کی وجہ سے بہت سی بیماریاں پھیل گئی تھیں اور خواتین کے لیے یہ انتہائی نقصان دہ تھا۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ پہلے اقدامات سوچھ بھارت ابھیان کے ساتھ کیے گئے تھے جہاں اسکولوں میں لڑکیوں کے لیے علیحدہ بیت الخلا بنائے گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی تعلیم چھوڑنے کی شرح میں تیزی سے کمی آئی تھی۔

 

وزیر اعظم نے آج مہاتما گاندھی جی اور لال بہادر شاستری جی کی یوم پیدائش کے حوالے سے بھی مزید تبادلہ خیال کیا۔ جناب مودی نے یوگا میں مشغول نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا اور آسن کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔ چند بچوں نے وزیر اعظم کے لیے چند آسنوں کا مظاہرہ بھی کیا جن کی زبردست حوصلہ افزائی کی گئی۔ انہوں نے اچھی غذائیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ پی ایم-سکنیا یوجنا کے بارے میں وزیر اعظم کے استفسار پر، ایک طالب علم نے اسکیم کی وضاحت کی اور کہا کہ یہ لڑکیوں کے بالغ ہونے پر ان کی مالی مدد کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولنے کے قابل بناتی ہے۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ لڑکیوں کے پیدا ہوتے ہی ان کے لیے پی ایم سکنیا سمردھی اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے اور ہر سال 1000 روپے جمع کرنے کا مشورہ دیا جسے بعد کی زندگی میں تعلیم اور شادی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہی ڈپازٹ 18 سالوں میں بڑھ کر 50,000 روپے ہو جائے گا جس پر تقریباً 32,000 سے 35,000 روپے سود ملے گا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ لڑکیوں کو 8.2 فیصد تک سود ملتا ہے۔

 

وزیر اعظم نے نمائش کا دورہ بھی کیا جس میں صفائی پر توجہ مرکوز کرنے والے بچوں کے فن پارے پیش کیے گئے تھے۔ انہوں نے گجرات کے ایک بنجر علاقے میں ایک اسکول کے بارے میں اپنا تجربہ شیئر کیا جہاں ہر طالب علم کو ایک درخت لگانے کے لیے دیا گیا تھا اور ہر روز انہیں اپنے کچن سے پانی لے جانے اور درخت کو پانی دینے کی تلقین کی گئی تھی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ جب انہوں نے 5 سال بعد اسی اسکول کا دورہ کیا تو انہوں نے سبزہ زار کی شکل میں ایک بے مثال تبدیلی دیکھی۔ وزیر اعظم نے کھاد تیار کرنے کے لیے کچرے کو الگ کرنے کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی اور طلبا کو گھر پر اس پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے اپنی کمیونٹی میں پلاسٹک کی برائیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور اسے کپڑے کے تھیلے سے تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

 

بچوں کے ساتھ مزید بات چیت کرتے ہوئے، جناب مودی نے ایک ڈسپلے بورڈ پر لگے گاندھی جی کے عینک کی طرف اشارہ کیا اور بچوں سے کہا کہ گاندھی جی اس بات پر نظر رکھتے ہیں کہ صفائی برقرار ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے زندگی بھر صفائی کے لیے کام کیا۔ ایک قصہ بیان کرتے ہوئے جناب مودی نے بچوں سے کہا کہ جب گاندھی جی کو آزادی اور صفائی کے درمیان ایک انتخاب دیا گیا تو گاندھی جی نے آزادی پر صفائی کا انتخاب کیا کیونکہ وہ صفائی کو ہر چیز سے زیادہ اہمیت دیتے تھے۔ طلبا سے یہ دریافت کرنے پر کہ صفائی کو ایک پروگرام ہونا چاہیے یا عادت، بچوں نے جواب دیا کہ صفائی کو ایک عادت بننا چاہیے۔ انہوں نے بچوں کو آگاہ کیا کہ صفائی کسی ایک فرد یا ایک خاندان کی ذمے داری نہیں ہے اور نہ ہی یہ ایک بار کیا جانے والا کام ہے بلکہ یہ ایک مسلسل عمل ہے جب تک کوئی فرد زندہ ہے۔ انہوں نے طلبا کو بتایا کہ ”میں اپنے آس پاس کی جگہ کو گندا نہیں کروں گا“ کے منتر کو ملک کے ہر شہری کو اپنانا چاہیے۔ وزیراعظم نے بچوں سے صفائی کا عہد لیا۔

 

Click here to read full text speech

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi