نئی دہلی،19؍جولائی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیپال کے وزیر اعظم عزت مآب جناب شیر بہادر دیوبا سے فون پر بات چیت کی۔  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جناب دیوبا کو نیپال کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے منتخب ہونے نیز پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔

ہندوستان اور نیپال کے مابین خصوصی دوستی کو مزید مستحکم  کرنے نیز ہزاروں سالہ قدیم عوامی تعلقات کو یاد کرتے اور  اس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کا برسبیل تذکرہ بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کوفروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خاص طور پر ، عالمی وبا کووڈ-19کے خلاف جاری کوششوں کے تناظر میں تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بھی  تبادلہ خیال کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
World applauds India's transformative rise under PM Modi's leadership in 2024

Media Coverage

World applauds India's transformative rise under PM Modi's leadership in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Punjabi artiste Diljit Dosanjh meets Prime Minister
January 01, 2025

Punjabi artiste Diljit Dosanjh met the Prime Minister Shri Narendra Modi today. Shri Modi lauded him as multifaceted and blending talent with tradition.

Responding to a post by Diljit Dosanjh on X, Shri Modi wrote:

“A great interaction with Diljit Dosanjh!

He’s truly multifaceted, blending talent and tradition. We connected over music, culture and more…

@diljitdosanjh”

ਦਿਲਜੀਤ ਦੋਸਾਂਝ ਨਾਲ ਸ਼ਾਨਦਾਰ ਗੱਲਬਾਤ!

ਉਹ ਸੱਚਮੁੱਚ ਬਹੁਪੱਖੀ ਪ੍ਰਤਿਭਾ ਦੇ ਧਨੀ ਹਨ, ਉਨ੍ਹਾਂ ਵਿੱਚ ਪ੍ਰਤਿਭਾ ਅਤੇ ਪਰੰਪਰਾ ਦਾ ਸੁਮੇਲ ਹੈ। ਅਸੀਂ ਸੰਗੀਤ, ਸੱਭਿਆਚਾਰ ਅਤੇ ਹੋਰ ਬਹੁਤ ਕੁਝ ਨਾਲ ਜੁੜੇ...

@diljitdosanjh