نئی دہلی، 17/مارچ 2022 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ کوریا کے نومنتخب صدر عالی جناب یون سُک- یول سے آج فون پر بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے جمہوریہ کوریا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں کامیابی پر عالی جناب یون کو مبارک باد دی۔
دونوں لیڈروں نے خاص طور پر موجودہ عالمی تناظر میں بھارت اور کوریا کے مابین خصوصی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسیع اور گہرا بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ انھوں نے متعدد ایسے شعبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جن میں دو فریقی تعاون کو بڑھانے کے امکانات ہیں اور اس سلسلے میں مل جل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
دونوں لیڈروں نے آئندہ سال بھارت اور جمہوریہ کوریا کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سال گرہ کو مشترکہ طور پر منانے کی اپنی خواہش پر بھی زور دیا۔
وزیر اعظم نے جتنا جلد ممکن ہوسکے عالی جناب یون کو بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔