نئی دہلی،28 ستمبر،      وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل 29 ستمبر 2020 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دوپہر گیارہ بجے نمامی گنگے مشن کے تحت اتراکھنڈ میں چھ میگا پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

ان پروجیکٹوں میں  ملین لیٹر یومیہ (ایم ایل ڈی)صلاحیت کے 68سوریج صاف کرنے کے پلانٹ (ایس ٹی پی) کی تعمیر، ہری دوار میں جگجیت پور کے مقام پر موجودہ 27 ایم ایل ڈی کا درجہ بڑھانے اور ہری دوار میں سرائے کے مقام پر 18 ایم ایل ڈی- ایس ٹی پی کی تعمیر شامل ہے۔  جگجیت پور میں 68 ایم ایل ڈی پروجیکٹ کے افتتاح سے پی پی پی کے ہائبرڈ اینیوٹی موڈکا پہلا سوریج پروجیکٹ مکمل بھی ہوگا۔

رشی کیش میں ، لکڑگھاٹ کے مقام پر 26 ایم ایم ڈی – ایس ٹی پی کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

دریائے گنگا میں جتنا گندا پانی بہایا جاتا ہے اتنے کا تقریباً 80 فیصد  ہری دوار-رشی کیش زون سے  بہایا جاتا ہے۔ اس طرح سے ان ایس ٹی پیز کا افتتاح دریائے گنگا کو صاف رکھنے میں  ایک اہم رول ہوگا۔

مونی کی ریتی قصبے میں 7.5 ایم ایل ڈی- ایس ٹی پی چندر ریشور نگر میں ملک میں پہلا 4 منزلہ سوریج صاف کرنے کا پلانٹ ہوگا جہاں زمین کی محدود پیمانے پر فراہمی کو ایک موقع میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ یہ ایس ٹی پی 900 مربع میٹر سے بھی کم علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے جو اتنی صلاحیت کے ایس ٹی پیز کے لیے درکار معمول کے رقبے کا تقریباً 30 فیصد ہے۔

وزیر اعظم چور پانی  میں 5 ایم ایل ڈی- ایس ٹی پی اور ایک ایم ایل ڈی صلاحیت کے اور بدری ناتھ میں  دو ایس ٹی پیز کا افتتاح کریں گے جن میں سے ایک کی صلاحیت ایک ایم ایل ڈی اور دوسرے کی 0.01 ایم ایل ڈی ہوگی۔

دریائے گنگا کے قریب واقع 17 قصبات کی گنگا میں  جانے والی کثافت کو دھیان میں رکھتے ہوئے کل ملا کر 30 پروجیکٹ (100 فیصد) اب اتراکھنڈ میں مکمل ہوچکے ہیں جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

وزیر اعظم گنگا سے متعلق پہلے میوزیم ‘‘گنگا اولوکن’’ کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس میوزیم کے ذریعے دریائے گنگا کے کلچر، حیاتیاتی تنوع اور گنگا کی صفائی سے متعلق سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ میوزیم ہری دوار میں چاندی گھاٹ میں واقع ہے۔

اس موقع پر ایک کتاب کا اجرا کیا جائے گا جس کا موضوع ہے ‘روئنگ ڈاؤن دی گنگیز’ یہ کتاب نیشنل مشن فار کلین گنگا اور وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے مشترکہ طورپر شائع کی ہے۔ اس رنگین کتاب میں دریائے گنگا کے حیاتیاتی تنوع اور کلچر کو ایک ساتھ ملانے کی کوشش کی گئی ہے۔اس میں گنگا کی کہانی کو پیش کیا گیا ہےجب ایک شخص گنگا سے نکلنے کی جگہ گئومکھ سے کشتی میں بیٹھتا ہے اور کشتی کھیتے کھیتے گنگا ساگر جہاں یہ دریا سمندر میں ملتا ہے۔

وزیر اعظم جل جیون مشن کے لوگو اور ‘مارگ درشکا فار گرام پنچایت اینڈ پانی سمیتیز انڈر جل جیون مشن’ کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔

تفصیلات کے لیے یہ لنک دیکھئے: https://pmevents.ncog.gov.in

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister meets with Crown Prince of Kuwait
December 22, 2024

​Prime Minister Shri Narendra Modi met today with His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah, Crown Prince of the State of Kuwait. Prime Minister fondly recalled his recent meeting with His Highness the Crown Prince on the margins of the UNGA session in September 2024.

Prime Minister conveyed that India attaches utmost importance to its bilateral relations with Kuwait. The leaders acknowledged that bilateral relations were progressing well and welcomed their elevation to a Strategic Partnership. They emphasized on close coordination between both sides in the UN and other multilateral fora. Prime Minister expressed confidence that India-GCC relations will be further strengthened under the Presidency of Kuwait.

⁠Prime Minister invited His Highness the Crown Prince of Kuwait to visit India at a mutually convenient date.

His Highness the Crown Prince of Kuwait hosted a banquet in honour of Prime Minister.