وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی آمدنی اور دیہی روزگار میں اضافہ کرنے کے تئیں حکومت کی عہدبندگی کو اجاگر کیا ہے۔
حال ہی میں لیے گئے فیصلوں ، جن کا مقصد زرعی آمدنی اور دیہی روزگار میں اضافہ لانا ہے، پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ خواہ پیاز پر برآمداتی محصول میں تخفیف کی بات ہو یا خورنی تیلوں پر درآمداتی محصول میں اضافے کی بات ہو، اس طرح کے فیصلے ہماری خوردنی مصنوعات کو زبردست فائدہ پہنچائیں گے۔ جہاں ایک جانب یہ فیصلے ان کی آمدنی میں اضافہ کریں گے، وہیں دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا؛
"ملک کی خوراک سلامتی کے لیے دن رات مصروف عمل اپنے کاشتکار بھائی بہنوں کے مفاد کے لیے ہم کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کر رہے ہیں۔ خواہ پیاز کے برآمداتی محصول کو کم کرنا ہو یا خوردنی تیل کے درآمداتی محصول میں اضافہ کرنا ہو، ایسے متعدد فیصلے ہمارے کاشتکاروں کو بہت فائدہ پہنچانے والے ہیں۔ اس سے جہاں ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا وہیں دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔
देश की खाद्य सुरक्षा के लिए दिन-रात जुटे रहने वाले अपने किसान भाई-बहनों के हित में हम कोई कोर-कसर नहीं छोड़ रहे हैं। चाहे प्याज का निर्यात शुल्क कम करना हो या खाद्य तेलों का आयात शुल्क बढ़ाना, ऐसे कई फैसलों से हमारे अन्नदाताओं को बहुत लाभ होने वाला है। इनसे जहां उनकी आय बढ़ेगी,… pic.twitter.com/CgOSes5W6R
— Narendra Modi (@narendramodi) September 14, 2024