وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق صدر جناب پرنب مکھرجی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کیا۔
جناب مودی نے انہیں ایک ممتاز سیاستداں قرار دیتے ہوئے ایک منتظم کے طور پر ان کی ستائش کی اور ملک کی ترقی میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘جناب پرنب مکھرجی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے۔ پرنب بابو ایک منفرد عوامی شخصیت تھے- ایک ممتاز سیاستداں، ایک شاندار منتظم اور فہم دانش کا ذخیرہ تھے۔ ہندوستان کی ترقی میں ان کی شراکت قابل ذکر ہے۔ ان کے اندر تمام شعبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی منفرد صلاحیت تھی اور یہ حکمرانی میں ان کے وسیع تجربے اور ہندوستان کی ثقافت اور اخلاقیات کے بارے میں ان کی گہری سمجھ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ہم اپنے ملک کے ان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے کےت کام کرتے رہیں گے۔’’
Remembering Shri Pranab Mukherjee on his birth anniversary. Pranab Babu was a one-of-a-kind public figure—a statesman par excellence, a wonderful administrator and a repository of wisdom. His contributions to India’s development are noteworthy. He was blessed with a unique… pic.twitter.com/qNNdUcux2t
— Narendra Modi (@narendramodi) December 11, 2024