کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔
آج صبح اپنے ٹویٹ میں، وزیر اعظم مودی نے ان تمام لوگوں کی خدمات کااعتراف کرنے کی اہمیت پر زور دیا جنہوں نے کھیلوں میں جوش و خروش سے تعاون کیا ہے اور عالمی سطح پر ہندوستان کی فخریہ نمائندگی کی ہے۔
جناب مودی نے ایک ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی خاطر ہر سطح پر کھیلوں کی حمایت کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جہاں ہر نوجوان ہندوستانی کھیلنے اور چمکنے کی خواہش رکھتا ہو۔
جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
‘‘کھیلوں کے قومی دن کی مبارکباد۔ آج ہم میجر دھیان چند جی کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ یہ ان تمام لوگوں کے لیے قابل تعریف لمحہ ہے جو کھیلوں کے بارے میں پرجوش ہیں اور جو ہندوستان کے لیے کھیل چکے ہیں۔ ہماری حکومت کھیلوں کو سپورٹ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیلنے اور چمکنے کے قابل ہوں۔
Greetings on National Sports Day. Today we pay homage to Major Dhyan Chand Ji. It is an occasion to compliment all those passionate about sports and those who have played for India. Our Government is committed to supporting sports and ensuring more youth are able to play and… pic.twitter.com/nInOuIOrpp
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2024