وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شاعر اور مصنف سبرمنیم بھارتی کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
جناب مودی نے دوپہر 1 بجے 7، لوک کلیان مارگ میں ایک پروگرام میں ان تخلیقات کا مجموعہ جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘میں عظیم سبرمنیم بھارتی کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ایک دور اندیش شاعر، مصنف، مفکر، مجاہد آزادی اور سماجی مصلح، ان کے الفاظ نے بے شمار لوگوں میں حب الوطنی اور انقلاب کے جذبے کو جاگزیں کیا۔ مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ان کے ترقی پسند اہداف بھی اتنے ہی متاثر کن ہیں۔
آج، میں 7، لوک کلیان مارگ میں دوپہر 1 بجے ایک پروگرام میں ان کی تخلیقات کا ایک مجموعہ جاری کروں گا۔ میں اس کوشش کے لئے جناب سینی وشوناتھن جی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
I pay homage to the great Subramania Bharati on his birth anniversary. A visionary poet, writer, thinker, freedom fighter and social reformer, his words ignited the flames of patriotism and revolution among countless people. His progressive ideals on equality and women’s…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 11, 2024