وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب رام ولاس پاسوان جی کو ان کی پونیہ تِتھی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ جناب رام ولاس جی ایک نمایاں لیڈر تھے، جو غریبوں کو بااختیار بنانے اور ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے پوری طرح وقف تھے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
"میں اپنے بہت ہی پیارے دوست اور ہندوستان کے قدآور لیڈروں میں سے ایک، جناب رام ولاس پاسوان جی کو ان کی پونیہ تِتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک نمایاں لیڈر تھے، جو غریبوں کو بااختیار بنانے اور ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے پوری طرح وقف تھے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ ان کے ساتھ اتنے قریب سے میں نے برسوں کام کیا۔ مجھے کئی مسائل پر ان کی بصیرت بہت یاد آتی ہے۔
I pay homage to my very dear friend and one of India's tallest leaders, Shri Ram Vilas Paswan Ji on his Punya Tithi. He was an outstanding leader, fully devoted to empowering the poor and dedicated to building a strong and developed India. I am fortunate to have worked with him… pic.twitter.com/ceMJYFHHjS
— Narendra Modi (@narendramodi) October 8, 2024