وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عظیم مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے تریپورہ کی ترقی میں مہاراجہ کے انمٹ کردار کی تعریف کی۔ جناب مودی نے یقین دلایا کہ حکومت تریپورہ کی ترقی کے لیے مہاراجہ کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’میں عظیم مہاراجہ بیر بکرم کشور مانکیہ بہادر کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے تریپورہ کی ترقی میں انمٹ کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی غریبوں اور پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے کے لیے وقف کر دی۔ قبائلی برادریوں کے لیے ان کے فلاحی اقدامات کا بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے۔ ہماری حکومت تریپورہ کی ترقی کے لیے ان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘
I pay homage to the great Maharaja Bir Bikram Kishore Manikya Bahadur on his birth anniversary. He played an indelible role in the development of Tripura. He devoted his life towards empowering the poor and downtrodden. His welfare measures for the tribal communities are widely… pic.twitter.com/GgvNkcalue
— Narendra Modi (@narendramodi) August 19, 2024