وزیر اعظم مودی نے جناب کلیان سنگھ کو اپنا آخری خراج عقیدت پیش کیا
کلیان سنگھ جی ایک ایسے لیڈر تھے جنھوں نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا اور اس کے لئے ملک بھر میں ہمیشہ ان کی ستائش ہوتی رہے گی: وزیر اعظم

نئی دہلی،  22/اگست2021 ۔ ہم سب کے لئے یہ دکھ کی گھڑی ہے۔ کلیان سنگھ جی کے والدین نے ان کا نام کلیان سنگھ رکھا تھا۔ انھوں نے زندگی ایسے گزاری کہ انھوں نے اپنے والدین کے ذریعے انھیں دیے گئے نام کو بامعنی بنادیا۔ وہ زندگی بھر عوامی فلاح و بہبود کے لئے جیے، انھوں نےعوامی فلاح و بہبود کو ہی اپنی زندگی کا اصول بنایا اور بھارتی جنتا پارٹی، بھارتی جن سنگھ، پورے کنبے کو ایک فکر کے لئے، ملک کے روشن مستقبل کے لئے، وقف کردیا۔

کلیان سنگھ جی بھارت کے کونے کونے میں ایک اعتماد کا نام بن گئے تھے۔ فوری فیصلہ کرنے والا ایک نام بن چکے تھے اور زندگی کے زیادہ تر وقتوں میں وہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے۔ ان کو جب بھی جو ذمے داری ملی، چاہے وہ رکن اسمبلی کی شکل میں ہو، چاہے حکومت میں ان کی جگہ ہو، چاہے گورنر کی ذمے داری ہو، ہمیشہ ہر ایک کے لئے باعث تحریک بنے۔ عوام الناس کے اعتماد کی علامت بنے۔

ملک نے ایک گراں قدر شخصیت، ایک باصلاحیت لیڈر کھویا ہے۔ ہم ان کی بھرپائی کے لئے، ان کے آدرشوں، ان کے روابط کو لے کرکے زیادہ سے زیادہ محنت کریں اور ہم ان کے خوابوں کی تکمیل میں کوئی کمی نہ کریں۔ میں بھگوان پربھو شری رام کے قدموں میں پرارتھنا کرتا ہوں کہ پربھو رام کلیان سنگھ جی کو اپنے قدموں میں جگہ دیں اور پربھو رام ان کے اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دیں۔ اور ملک میں بھی یہاں کی قدروں، یہاں کے آدرشوں (آئیڈیلس)، یہاں کی ثقافت، یہاں کی روایات میں یقین کرنے والے ہر پریشان حال شخص کو پربھو رام ڈھارس دیں، یہی پرارتھنا کرتا ہوں۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi