وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جاپان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی شنزو آبے کی اہلیہ محترمہ آبے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جناب مودی نے آنجہانی وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ اپنی قریبی ذاتی دوستی کو بڑے شوق سے یاد کیا اور بھارت – جاپان تعلقات کے امکانات کو لے کر آبے سان کے مضبوط یقین کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے ساتھ محترمہ آبے کی مسلسل رفاقت کے لیے تہہ دل سے ستائش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی؛
’’آج دوپہر محترمہ آبے سے مل کر خوشی ہوئی۔ جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ اپنی قریبی ذاتی دوستی کو یاد کیا۔ بھارت-جاپان تعلقات کے امکانات پر آبے سان کا یقین ہمارے لیے پائیدار طاقت کا باعث بنے گا۔ محترمہ آبے کی ہندوستان کے ساتھ مسلسل رفاقت کی دل کی گہرائیوں سے ستائش کرتا ہوں۔ ‘‘
Pleased to meet Mrs. Abe this afternoon. Recalled my close personal friendship with former Prime Minister Shinzo Abe of Japan. Abe San’s belief in the potential of India-Japan relations will remain a source of enduring strength for us. Deeply appreciate Mrs. Abe’s continuing… pic.twitter.com/jXbqTworep
— Narendra Modi (@narendramodi) September 6, 2024