وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہون ہائی ٹیکنالوجی گروپ (فاکسکون) کے چیئرمین جناب ینگ لیو کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران، جناب مودی نے مستقبل کے شعبوں میں ہندوستان کے ذریعے پیش کردہ شاندار مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے ہندوستان میں فاکسکون کے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ:
’’ہون ہائی ٹیکنالوجی گروپ (فاکسکون) کے چیئرمین جناب ینگ لیو سے مل کر بہت اچھا لگا۔ میں نے مستقبل کے شعبوں میں ہندوستان کے پیش کردہ شاندار مواقع پر روشنی ڈالی۔ ہم نے کرناٹک، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش جیسی ریاستوں میں ہندوستان میں ان کے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بھی شاندار بات چیت کی۔‘‘
Wonderful to meet Mr. Young Liu, the Chairman of Hon Hai Technology Group (Foxconn). I highlighted the wonderful opportunities India offers in futuristic sectors. We also had excellent discussions on their investment plans in India in states like Karnataka, Tamil Nadu and Andhra… pic.twitter.com/5tT4xfF51u
— Narendra Modi (@narendramodi) August 14, 2024