وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات کی

Published By : Admin | November 3, 2019 | 18:17 IST

نئی دہلی،04؍نومبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 3؍نومبر 2019 کو آسیان ؍ ای اے ایس سے متعلق میٹنگوں کے موقع پر جمہوریہ انڈونیشیاء کے صدر عزت مآب جوکووڈوڈو سے ملاقات کی۔

|

وزیراعظم نریندر مودی نے دوسری مدت  کار کیلئے انڈونیشیاء کا صدر منتخب ہونے پر صدر وڈوڈو کو مبارکباد دی اور کہا کہ دنیا کی دو سب سے بڑی جمہوریتیں اور تکثیری معاشرے ہونے کے ناتے ہندوستان دفاع، سکیورٹی، کنکٹی ویٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبے میں تعلقات کو مستحکم کرنے کےلئے انڈونیشیاء کے ساتھ کام کرنے کے لئےعہد بند ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان اور انڈونیشیاء ایک دوسرے کے قریبیسمندری پڑوسی ممالک ہیں۔دونوں لیڈروں نے ہند-بحرالکاہل خطے میں سمندری تعاون سے متعلق اپنے مشترکہ  ویژن کے حصول کےلئے امن، سلامتی اور خوشحالی  کے واسطے مل کر کام کرنےکےلئے اپنی عہدبندی کا اعادہ کیا۔ دونوں لیڈروں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں بھی بات چیت کی اور اس لعنت کو ختم کرنے کےلئے دوطرفہ طور پر اور عالمی سطح پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

|

وزیراعظم نریندر مودی نےدوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کےلئے مستقبل   کے منصوبوں پر بات چیت کی اور فارماسیوٹیکل،  آٹوموٹیو اورزرعی مصنوعات سمیت   ہندوستانی اشیاء کے لئے  بازار کی اورزیادہ رسائی کی ضرورت کا ذکر کیا۔ اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ہندوستانی کمپنیوں نے انڈونیشیاء میں کافی سرمایہ کاری کی ہے وزیراعظم مودی نے انڈونیشیائی کمپنیوں کو مدعو کیا کہ وہ سرمایہ کاری کےلئےہندوستان میں موجود مواقع کا فائدہ اٹھائیں۔

وزیراعظم مودی نےآئندہ سال دونوں ملکوں کے لئے  باہمی طور پر ایک مناسب وقت پر ہندوستان کا دورہ کرنے کے لئےصدر وڈوڈوکودعوت دی۔

ہندوستان، انڈونیشیاء کے ساتھ اپنے  دوطرفہ تعلقات کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ وہ ہمارا جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ اس سال ہندوستان اور انڈونیشیاء سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ بھی منا رہےہیں۔

  • Reena chaurasia September 05, 2024

    बीजेपी
  • Babla sengupta December 28, 2023

    Babla sengupta
  • Hayat Ashraf Purnia September 07, 2023

    Jai Hind
  • Rajendra Thakor September 07, 2023

    Jay ho modiji
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s fruit exports expand into western markets with GI tags driving growth

Media Coverage

India’s fruit exports expand into western markets with GI tags driving growth
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 22 فروری 2025
February 22, 2025

Citizens Appreciate PM Modi's Efforts to Support Global South Development