تپ دق کے خاتمے کے لیے بھارت کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تپ دق کے مرض میں تخفیف لانے کے لیے ملک کی حصولیابیوں کو اجاگر کیا۔
مرکزی وزیر صحت جناب جگت پرکاش نڈا کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ ، جس میں تپ دق کے معاملات میں 2015 سے 2023 کے دوران 17.7فیصد کے بقدر تخفیف لانے کے لیے عالمی صحتی تنظیم کے ذریعہ بھارت کی غیر معمولی پیش رفت کا اعتراف کیا گیا ہے، کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی:
’’قابل ستائش پیش رفت! ٹی بی کے معاملات میں تخفیف بھارت کی کلی طور پر وقف اور اختراعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ایک اجتماعی جذبے کے ذریعہ ہم تپ دق سے مبرا بھارت کی جانب کام کرتے رہیں گے۔‘‘
Commendable progress!
— Narendra Modi (@narendramodi) November 3, 2024
The decline in TB incidence is an outcome of India’s dedicated and innovative efforts. Through a collective spirit, we will keep working towards a TB-free India. https://t.co/qX4eM0kj3n