وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے 3 برس مکمل ہونے کی ستائش کی ہے۔
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعہ ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ اور اسی سے متعلق مائی گو کے ذریعہ کی گئی پوسٹ ساجھا کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے لکھا:
’’پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان بھارت کے بنیادی ڈھانچے میں انقلاب لانے کے مقصد سے ایک تغیراتی پہل قدمی کے طور پر ابھرا ہے۔ اس نے ملٹی ماڈل کنکٹیویٹی کو اہم طور پر آگے بڑھایا ہے، جس سے مختلف شعبوں میں تیز رفتار اور مزید اثرانگیز ترقی ہوئی ہے۔
مختلف شراکت داروں کے بلارکاوٹ ارتباط سے لاجسٹکس کو فروغ حاصل ہوا ہے، تاخیر میں تخفیف ہوئی ہے اور متعدد افراد کےلیے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
’’گتی شکتی کی بدولت ہندوستان وکست بھارت کے ہمارے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ ترقی، صنعت کاری اور اختراع کاری کے لیے حوصلہ فراہم کرے گا۔‘‘
PM #GatiShakti National Master Plan has emerged as a transformative initiative aimed at revolutionizing India’s infrastructure. It has significantly enhanced multimodal connectivity, driving faster and more efficient development across sectors.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 13, 2024
The seamless integration of… https://t.co/aQKWgY0sFs