وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برطانیہ کے وزیراعظم عزت مآب رشی سنک سے ٹیلی فون پر بات کی۔
رہنماؤں نے دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے روڈ میپ 2030 کے تحت تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سیکورٹی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سمیت دیگرمختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے باہمی طور پر سود مند آزاد تجارتی معاہدے کی جلد تکمیل کی طرف پیش رفت کا مثبت جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اور ہولی کے آنے والے تہوار کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔
Had a good conversation with PM @RishiSunak. We reaffirmed our commitment to further strengthen the bilateral Comprehensive Strategic Partnership and work for early conclusion of a mutually beneficial Free Trade Agreement.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2024