وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پہلے قومی خلائی دن کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ ایکس پر ساجھا کیے گئے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے خلائی شعبے میں ہندوستان کی نمایاں کامیابیوں پر انتہائی فخر کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا،‘‘پہلے قومی خلائی دن پر سبھی کو مبارکباد۔ ہم خلائی شعبے میں اپنے ملک کی حصولیابیوں کو بڑے فخر کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ یہ ہمارے خلائی سائنسدانوں کے تعاون کی سراہنا کرنےکا دن بھی ہے۔’’
خلائی شعبے کو آگے بڑھانے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ واضح کیا کہ‘‘ہماری حکومت نے اس شعبے سے متعلق مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے ہیں اور ہم آنے والے وقت میں اس سے بھی زیادہ کام کریں گے۔’’
Greetings to everyone on the first National Space Day. We recall with great pride our nation’s achievements in the space sector. It is also a day to laud the contributions of our space scientists. Our Government has taken a series of futuristic decisions relating to this sector… pic.twitter.com/E7QcNDSm4u
— Narendra Modi (@narendramodi) August 23, 2024