وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے عوام کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور # بھاشا گورَو سپتاہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے حال ہی میں آسامی زبان کو ایک کلاسیکی زبان کا درجہ دیے جانے سے متعلق جوش و خروش پر مسرت کا اظہار کیا، جو کہ خطے کے مالامال لسانی اور ثقافتی ورثے کا ایک اہم اعتراف ہے۔
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا شرما کی ایک پوسٹ، جس میں انہوں نے آسام کے مالامال لسانی ورثے کے ہفتے بھر جاری رہنے والے جشن کے آغاز کا اعلان کیاہے ، کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے آج ٹوئیٹ کیا:
’’ #بھاشا گورَو سپتاہ ایک قابل ذکر کوشش ہے، جس سے آسامی زبان کے کلاسیکی زبان کا درجہ حاصل ہونے پر عوام کا جوش و خروش اجاگر ہوتا ہے۔ میری نیک خواہشات۔ خدا کرے کہ ہفتے بھر جاری رہنے والی یہ تقریب عوام اور آسامی ثقافت کے مابین تعلق کو مزید عمیق بنائے۔ میں آسام سے باہر سکونت پذیر آسامی لوگوں سے بھی اس میں شرکت کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘
#BhashaGauravSaptah is a noteworthy effort, highlighting people’s enthusiasm on Assamese being conferred Classical Language status. My best wishes. May the programmes planned over the week deepen the connect between people and Assamese culture. I also urge Assamese people outside… https://t.co/94Ba6UlMor
— Narendra Modi (@narendramodi) November 3, 2024