وزیراعلی کے طور پر میرے 13 برسوں کے دوران، گجرات ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی ایک روشن مثال کے طور پر اُبھرا: وزیراعظم
پچیس(25 ) کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت کے چنگل سے آزاد کیا گیا ہے۔ بھارت پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے: وزیر اعظم
بھارت کی ترقی کی رفتار نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہمارے ملک کو عالمی سطح پر انتہائی توقعات کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے: وزیر اعظم
میں اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا جب تک کہ وکست بھارت کے ہمارے اجتماعی مقصد کو پورا نہیں کیا جاتا: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے سربراہ کے طور پر 23 سال مکمل ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ جناب مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ گجرات سماج کے تمام طبقوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے والے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی ایک روشن مثال کے طور پر اُبھرا۔ گزشتہ دہائی کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی ترقی کی پیش رفت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہمارے ملک کو عالمی سطح پر انتہائی امید کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام  کو یقین دلایا کہ وہ  اس وقت انتھک محنت کرتے رہیں گے اور  چین   سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ وکست بھارت کا اجتماعی مقصد حاصل نہیں ہو جاتا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک تھریڈ پوسٹ کیا۔

’’# خدمت کے23 سال ۔’’

ہر ایک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے 23 سال مکمل کرنے پر اپنی دعائیں اور نیک خواہشات بھیجیں۔ 7 اکتوبر 2001 کومیں نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دینے کی ذمہ داری قبول کی۔ یہ میری پارٹی @BJP4India کی عظمت تھی کہ مجھ جیسے ایک معمولی  کاریہ کرتا کو ریاستی انتظامیہ کی سربراہی کی ذمہ داری سونپی گئی۔

’’جب میں نے بطور وزیر اعلیٰ عہدہ سنبھالا، تو گجرات کو متعدد چیلنجوں کا سامنا تھا - 2001 کا کچھ کا زلزلہ، اس سے پہلے ایک سپر سائیکلون، ایک زبردست خشک سالی، اور لوٹ، فرقہ پرستی اور ذات پرستی جیسی کانگریس کی کئی دہائیوں کی بدانتظامی کی میراث چیلنجز شامل تھے۔ جن شکتی کی طاقت سے، ہم نے گجرات کو دوبارہ تعمیر کیا اور اسے ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا، یہاں تک کہ زراعت جیسے شعبے میں، جس کے لیے ریاست روایتی طور پر مشہور نہیں تھی’’۔

’’میرے 13 برسوں کے وزیر اعلی کے طور پر، گجرات ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی ایک روشن مثال کے طور پر ابھرا، جس سے معاشرے کے تمام طبقات کی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکا۔ 2014 میں، بھارت  کے لوگوں نے میری پارٹی کو ریکارڈ حمایت  سے نوازا، اس طرح میں وزیر اعظم کے طور پر کام کرنے کے قابل ہوا۔ یہ ایک تاریخی لمحہ تھا، کیونکہ  30بر سوں میں پہلی بار  کسی پارٹی نے مکمل اکثریت حاصل کی تھی’’۔

’’گزشتہ دہائی کے دوران، ہم اپنے ملک کو درپیش کئی چیلنجوں سے نمٹنے میں کامیاب رہے ہیں۔ 25 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت کے چنگل سے آزاد کیا گیا ہے۔ بھارت  پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے اور اس نے خاص طور پر ہمارے اسمارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز  سیکٹر اورمتعددشعبوں میں  مدد گار ثابت ہوا ہے۔ ہمارے محنتی کسانوں، ناری شکتی، یووا شکتی اور غریبوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے خوشحالی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں‘‘۔

’’ بھارت  کی ترقیاتی پیشرفت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہمارے ملک کو عالمی سطح پر انتہائی امید کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ دنیا ہمارے ساتھ  کام کرنے ،  ہمارے  لوگوں کے ساتھ  سرمایہ کاری کرنے اور ہماری کامیابی کا حصہ بننے کی خواہشمند ہے۔ اس کے ساتھ ہی، بھارت  عالمی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کر رہا ہے خواں   وہ موسمیاتی تبدیلی، صحت کی دیکھ بھال میں بہتری، ایس ڈی جیز کا ادراک  ہو یا   کچھ اور ہو‘‘۔

’’گزشتہ بر سوں میں بہت کچھ حاصل کیا گیا ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ان 23 برسوں میں  ہم نے جو کچھ سیکھا ہے  اس نے  ہمیں اہم اقدامات کرنے کے قابل بنایا  ہےجو قومی اور عالمی سطح پر مثبت طور پر اثر انداز ہوا  ہے۔ میں اپنے ساتھی بھارتیوں  کو یقین دلاتا ہوں ، کہ میں  لوگوں کی خدمت کے لئے  اس وقت تک اور زیادہ جوش کے ساتھ   انتھک محنت کرتا رہوں گا ،اور چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک کہ وکست بھارت کا ہمارا اجتماعی مقصد حاصل نہیں ہو جاتا’’۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
25% of India under forest & tree cover: Government report

Media Coverage

25% of India under forest & tree cover: Government report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi