وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج اپنی سالگرہ کی مبارک باد کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کے جواب میں جناب مودی نے کہا کہ
‘‘پرخلوص مبارک باد کے لیے وزیراعظم @GiorgiaMeloni آپ کا شکریہ! عالمی بھلائی کے لیے بھارت اور اٹلی کا اشتراک جاری رہے گا’’۔
Thank you Prime Minister @GiorgiaMeloni for your kind wishes. India and Italy will continue to collaborate for the global good. https://t.co/BeD3tnjyYe
— Narendra Modi (@narendramodi) September 17, 2024
نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کے جواب میں جناب مودی نےکہا کہ
‘‘گرم جوشانہ مبارک باد کے لیے وزیراعظم @kpsharmaoli آپ کا شکریہ!مجھے امید ہے کہ ہم اپنی باہمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کےلیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔’’
Thank you, PM @kpsharmaoli, for your warm wishes. I look forward to working closely with you to advance our bilateral partnership. https://t.co/1KfjtXyNiW
— Narendra Modi (@narendramodi) September 17, 2024
ماریشس کے وزیراعظم پروند جگناتھ کے جواب میں جناب مودی نے کہا کہ
‘‘وزیراعظم @KumarJugnauth میں آپ کی پرخلوص مبارک باد اور پیغام کی قدر کرتا ہوں۔ ماریشس ہمارے لوگوں اور انسانیت کے بہتر مستقبل کی خاطر ہمارے اقدامات میں قریبی شراکت دار ہے۔’’
Deeply appreciate your kind wishes and message Prime Minister @KumarJugnauth. Mauritius is our close partner in our endevours for a better future for our people and humanity. https://t.co/7PXlEUSWiX
— Narendra Modi (@narendramodi) September 17, 2024