وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دوسرے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کا افتتاحی خطبہ پیش کیا۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا دوسرا ایڈیشن آج شروع ہورہا ہے ۔ جموں وکشمیر کو ونٹر گیمز میں ہندوستان کی موثر موجودگی کے ساتھ ایک بڑا مرکز بنانے کے رخ پر یہ ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر اور ملک بھر کے کھلاڑیوں کے حق میں اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں سے اس ونٹر گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے جو ونٹرگیمز کے تعلق سے بڑھتے ہوئے جوش خروش کی ترجمانی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ونٹرگیمز کے تجربات سے ونٹراولمپک میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں ونٹرگیمز سے اسپورٹنگ کا ایک نیا ماحولیاتی نظام سامنے لانے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے میں نیا جوش وجذبہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ایک ایسے شعبے میں تبدیل ہوگیا ہے جس میں دنیا کے ممالک اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسپورٹس اپنے اندر ایک عالمی جہت رکھتا ہے اور یہ ویژن اسپورٹس کے ماحولیاتی نظام میں حالیہ اصلاحات کی رہنمائی کرتا آرہا ہے۔ کھیلو انڈیا مہم سے اولمپک پوڈیم اسٹیڈیم تک ایک مجموعی نقطہ نظر ہے ۔ اسپورٹس کے پیشہ ور لوگوں کا ہاتھ بنیادی سطح پر ان کی ذہانت کو تسلیم کرنے سے اعلیٰ ترین عالمی پلیٹ فارم تک انہیں لانے تک تھاما جاتا ہے۔ ذہانت کو تسلیم کرنے سے ٹیم کے انتخاب تک شفافیت برتنا ، حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسپورٹس کے لوگوں کے وقار اور ان کی خدمات کے اعتراف کویقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ حالیہ قومی تعلیمی پالیسی میں اسپورٹس کو باافتخار جگہ دی گئی ہے۔ اسپورٹس اب نصاب کا ایک حصہ ہےجسے پہلے غیرنصابی سرگرمی سمجھا جاتا تھا اور اب اسپورٹس کی درجہ بندی بھی طالب علموں کے تعلیم کا حصہ ہوگی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ اسپورٹس کے لئے اعلیٰ تعلیم کے ادارے اور اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ اسپورٹس سائنس اور اسپورٹس منیجمنٹ کو اسکول کی سطح تک لایا جائے۔اس سے نوجوانوں کے کیریر کے امکانات بہتر ہوں گے اور اسپورٹس سے متعلق معیشت میں ہندوستان کی موجودگی کا دائرہ وسیع ہوگا۔
جناب مودی نے اسپورٹس سے وابستہ نوجوانوں کو جھنجھوڑا کہ وہ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ وہ آتم نربھربھارت کے برانڈ امبیسڈر ہیں۔ وزیراعظم نے اس جملے پر اپنی بات ختم کی کہ دنیا اسپورٹس کے شعبے میں ان کی کارکردگی کے ذریعہ ہندوستان کی اہمیت کا اندازہ لگاتی ہے۔
आज से खेलो इंडिया- Winter Games का दूसरा संस्करण शुरु हो रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2021
ये Winter Games में भारत की प्रभावी उपस्थिति के साथ ही जम्मू कश्मीर को इसका एक बड़ा हब बनाने की तरफ बड़ा कदम है।
मैं जम्मू कश्मीर को और देशभर से आए सभी खिलाड़ियों को बहुत-बहुत शुभकामनाएं देता हूं: PM @narendramodi
नई राष्ट्रीय शिक्षा नीति है, उसमें भी स्पोर्ट्स को बहुत ज्यादा महत्व दिया गया है।
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2021
पहले स्पोर्ट्स को सिर्फ Extra Curricular एक्टिविटी माना जाता था, अब स्पोर्ट्स Curriculum का हिस्सा होगा।
Sports की grading भी बच्चों की शिक्षा में काउंट होगी: PM @narendramodi
युवा साथियों,
— PMO India (@PMOIndia) February 26, 2021
जब आप खेलो इंडिया- Winter Games में अपनी प्रतिभा दिखाएं, तो ये भी याद रखिएगा कि आप सिर्फ एक खेल का ही हिस्सा नहीं हैं, बल्कि आप आत्मनिर्भर भारत के ब्रांड एंबेसेडर भी हैं।
आप जो मैदान में कमाल करते हैं, उससे दुनिया भारत का मूल्यांकन करती है: PM @narendramodi