وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بوتسوانا کے صدر کے طور پر منتخب ہونے پر جناب ڈیوما بوکو کو مبارکباد دی ہے۔ ایکس پر ایک پیغام میں، وزیر اعظم نے نومنتخبہ صدر کی کامیاب مدت کار کی امید ظاہر کی اور بوتسوانا کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے تئیں بھارت کی عہدبندگی کو اجاگر کیا۔
اپنی پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:
’’بوتسوانا کے صدر کے طور پر آپ کے انتخاب پر مبارکباد @duma_boko ۔ آپ کی کامیاب مدت کار کے لیے نیک خواہشات۔ ہمارے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا متمنی ہوں۔‘‘
Congratulations @duma_boko on your election as the President of Botswana. Best wishes for a successful tenure. Look forward to working closely with you to further strengthen our bilateral ties.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 3, 2024