وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئے سیٹلائٹ لانچ وہیکل ( ایس ایس ایل وی ) – ڈی 3 کو کامیابی کے ساتھ چھوڑے جانے کے لیے خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم ( اسرو ) کے سائنس دانوں کو مبارکباد دی ۔
جناب مودی نے کہا کہ کم لاگت والے ایس ایس ایل وی خلائی مشن میں ایک اہم رول ادا کرے گا اور نجی صنعت کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔
وزیر اعظم نے ’ ایکس ‘ پر پوسٹ کیا :
’’ ایک شاندار سنگِ میل ! اس کامیابی کے لیے ہمارے سائنسدانوں اور صنعت کو مبارکباد۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ بھارت کے پاس اب ایک نئی لانچ وہیکل ہے۔ یہ کم لاگت والا موثر ایس ایس ایل وی خلائی مشنوں میں اہم کردار ادا کرے گا اور نجی صنعت کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔ میری @isro، @INSPACeIND، @NSIL_India اور بھارت اور پوری خلائی صنعت کے تئیں نیک خواہشات۔ ‘‘
A remarkable milestone! Congratulations to our scientists and industry for this feat. It is a matter of immense joy that India now has a new launch vehicle. The cost-effective SSLV will play an important role in space missions and will also encourage private industry. My best… https://t.co/d3tItAD7Ij
— Narendra Modi (@narendramodi) August 16, 2024