نئی دہلی، 31 /جنوری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے مرادآباد سڑک حادثہ میں اپنی جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے فی کس دو لاکھ روپئے کی مالی مدد دیے جانے کو منظوری دی ہے۔ مزید برآں حادثہ میں سنگین طور پر زخمی ہونے والوں کے لئے فی کس 50000 روپئے کی مالی مدد کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ’’اترپردیش کے مرادآباد میں دردناک سڑک حادثہ کے سبب اپنی جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے فی کس دو لاکھ روپئے کی مالی مدد دیے جانے کو منظوری دی گئی ہے۔ سنگین طور پر زخمی ہونے والوں کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔
PM @narendramodi has approved an ex-gratia of Rs. 2 lakh each from Prime Minister’s National Relief Fund for the next of kin of those who have lost their lives due to the tragic road accident in Moradabad, Uttar Pradesh. Rs. 50,000 would be given to those seriously injured.
— PMO India (@PMOIndia) January 31, 2021