نئی دہلی،14جولائی : وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جمہوریہ مالدیپ کے صدر جناب ابراہیم محمد صالح نے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
صدر صالح نے عالمی وبا کووڈ کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے تعاون اورامداد پر وزیر اعظم مودی کاشکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مالدیپ میں ہندوستان کے تعاون سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور کووڈ وبائی امراض کی وجہ سے پیش آنے والی رکاوٹوں کے باوجود تیز رفتاری کے ساتھ جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ مالدیپ ہندوستان کی 'نیبر ہڈ فرسٹ'(ہمسایہ ممالک کو مقدم رکھنے کی) پالیسی اور اس خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی کا سب سے بڑا خواب (ایس اے جے اے آر) کا مرکزی ستون ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے وزیر خارجہ عبد اللہ شاہد کے صدر منتخب ہونے پروزیراعظم نے جمہوریہ مالدیپ کے معزز صدر کو مبارکباد بھی پیش کی۔
دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فون پر گفتگو نے انہیں دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے اور دونوں ممالک کے مابین جاری ٹھوس تعاون کو مزید تیزرفتارترقی اور رہنمائی فراہم کرنے کا موقع دیا۔
Spoke with President @ibusolih of Maldives. Assured him of India's commitment to support Maldives in the fight against the COVID-19 pandemic. We also reviewed progress of bilateral development projects. Conveyed congratulations for the election of FM Shahid as UNGA President.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 14, 2021