نئیدہل۔26؍جنوری۔وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے نئے سال اور نئی دہائی کی اپنی پہلی من کی بات میں ’گگن یان‘ مشن پر بات کی۔ 

انہوں نے کہا کہ اب جبکہ 2020 میں بھارت اپنی آزادی کا 75واں سال منارہا ہے ، ملک کو ’’’گگن یان‘ مشن کے ذریعے  بھارت کو خلا میں لے جانے کا عہد پورا کرنا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’گگن یان مشن بھارت کیلئے اکیسویں صدی میں  سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک تاریخی کامیابی ہوگا۔ یہ مشن نیو انڈیا کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا‘‘۔

وزیراعظم نے بھارتی فضائیہ کے ان چار ہوابازوں کی ستائش کی جنہیں مشن کے لئے  خلابازوں کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور روس میں  ان کی ہونے والی تربیت کیلئے نیک خواہشات  پیش کیں۔

وزیراعظم نے کہا ’’یہ ہونہار نوجوان بھارت کی  صلاحیت ،مہارت ، لیاقت ،ہمت اور خوابوں کی علامت ہیں۔ ہمارے چار دوست اپنی  ٹریننگ کیلئے کچھ دنوں کیلئے روس جانے والے ہیں ، مجھے اعتماد ہے  کہ یہ بھارت – روس دوستی اور تعاون کے ایک سنہرے باب کی شروعات ثابت ہوگا‘‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال کی تربیت کے بعد یہ لوگ قوم کی امیدوں اور تمناؤں کو خلا میں لےجانے کی ذمہ داری پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا ’’یوم جمہوریہ کے مقدس موقع پر میں  ان چار نوجوانوں اور اس مشن سے وابستہ بھارت اور روس کے سائنسدانوں  اور انجینئروں کو مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi meets with President of Suriname
November 21, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi met with the President of Suriname, H.E. Mr. Chandrikapersad Santokhi on the sidelines of the 2nd India-CARICOM Summit in Georgetown, Guyana on 20 November.

The two leaders reviewed the progress of ongoing bilateral initiatives and agreed to enhance cooperation in areas such as defense and security, trade and commerce, agriculture, digital initiatives and UPI, ICT, healthcare and pharmaceuticals, capacity building, culture and people to people ties. President Santokhi expressed appreciation for India's continued support for development cooperation to Suriname, in particular to community development projects, food security initiatives and small and medium enterprises.

Both leaders also exchanged views on regional and global developments. Prime Minister thanked President Santokhi for the support given by Suriname to India’s membership of the UN Security Council.