عالی جناب ،
صدر بائیڈن ،
وزیر اعظم موریسن ، اور
وزیر اعظم سوگا ،
دوستوں کے درمیان اچھا لگ رہا ہے!
میں اس پہل کے لئے صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
عالی جناب ،
ہم اپنے جمہوری اقدار اور ایک آزاد ، کھلے اور شمولیت والے ہند- بحر الکاہل کے تئیں وابستگی کے لیے متحد ہوئے ہیں۔
آج ہمارے ایجنڈے میں ٹیکہ کاری ، آب و ہوا کی تبدیلی اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی جیسے شعبے شامل ہیں، جو عالمی فلاح کے لیے کواڈ کو ایک توانائی فراہم کرتے ہیں۔
میں اس مثبت نظریے کو ہندوستان کے قدیم فلسفہ "وسودھیو کٹمب کم " کی توسیع کے طور پر دیکھ رہا ہوں ، جو دنیا کو ایک ہی کنبہ کی حیثیت سے دیکھتا ہے۔
ہم اپنے مشترکہ اقدار کو آگے بڑھانے اور ایک محفوظ ، مستحکم اور خوشحال ہند -بحر الکاہل کو فروغ دینے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ ساتھ مل کر کام کریں گے
آج کی سربراہی ملاقات سے پتہ چلتا ہے کہ کواڈ اب فروغ پا چکا ہے۔
اب یہ خطے میں استحکام کے ایک اہم ستون کی حیثیت سے برقرار رہے گا۔
شکریہ۔