وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مملکت سویڈن کے وزیر اعظم ، الف کرسٹرسن کے ساتھ، یکم دسمبر 2023 کو، دبئی میں کوپ 28 کے موقع پر دو فریقی میٹنگ کی ۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے دو فریقی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی، جن میں دفاع، تحقیق و ترقی، تجارت و سرمایہ کاری اور موسمیاتی تعاون پر نتیجہ خیز بات چیت شامل ہے۔ انہوں نے یوروپی یونین، نورڈک کونسل اور نورڈک بالٹک 8 گروپ سمیت علاقائی اور کثیر جہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے، وزیر اعظم کرسٹرسن کو یوروپی یونین کونسل کی سویڈن کی کامیاب صدارت پر مبارکباد دی۔