وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 14 جولائی 2023 کو پیرس میں فرانسیسی لگژری فیشن ہاؤس چینل کی گلوبل سی ای او محترمہ لینا نائر سے ملاقات ہو ئی ۔
وزیر اعظم نے محترمہ نا ئر کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور چینل کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور تعاون کے امکانات تلاش کرنے کی دعوت دی۔
بات چیت کے دوران ہندوستان میں دستکاری، کھادی اورہنرمندی کو فروغ دینے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
Met the Global CEO of @CHANEL, Mrs. Leena Nair. It’s always a delight to meet a person of Indian origin who has made a mark at the world stage. We had a great conversation about ways to further boost skill development among artisans and to make Khadi more popular. pic.twitter.com/m75c75Ex1B
— Narendra Modi (@narendramodi) July 14, 2023