گڈ مورننگ ہیوسٹن،

گڈ مورننگ ٹیکسس،

گڈ مورننگ امریکہ،

بھارت میں اور دنیا بھر میں میرے ساتھی بھارتیوں کو مبارکباد،

 

دوستو،

آج صبح ہمارے ساتھ  ایک بہت خاص شخصیت ہیں، ان کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے نام سے  دنیا کا ہر شخص واقف ہے۔

ان کانام دنیا اور عالمی سیاست میں تقریباً ہر بات چیت  کے دوران لیا جاتا ہے۔ ان کے ہر لفظ پر لاکھوں لوگ عمل کرتے ہیں۔

وہ گھر گھر کانام بن گیا ہے   اور و ہ  اس عظیم ملک میں  اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہونے سے پہلے  بھی  کافی مشہور تھے۔

سی سی او سے کمانڈر اِن چیف تک ، بورڈ روم سے  اوول آفس تک ، اسٹوڈیو سے عالمی سطح تک، پالیسیوں سے معیشت تک  اور سیکورٹی تک انہوں نے ہر جگہ  اپنی شخصیت کے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔

آج وہ ہمارے ساتھ ہیں، یہ میرا اعزاز   اور امتیاز ہے کہ  میں  اس عظیم الشان اسٹیڈیم میں اور عظیم الشان اجتماع میں ان کاخیرمقدم کررہا ہوں۔

اور میں کہہ سکتا ہوں کہ مجھے اکثر  اور جب کبھی  ان سے ملنے کا موقع ملا، میں نے انہیں دوستانہ طبیعت  ،گرمجوش ،توانائی سے بھرپور   پایا۔ وہ ہیں امریکی صدر جناب ڈونلڈٹرمپ۔

یہ بات غیرمعمولی ہے اور اس کی کوئی نظیر نہیں ہے۔

دوستو،

جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا کہ ہم کئی بار ملے ہیں اور ہر بار  وہ اسی طرح گرمجوش ،دوستانہ ،قابل رسائی، توانائی سے بھرپور  اور  طنز ومزاح سے بھرپور شخصیت  نظر آئے۔

میں ان کی  اور کئی چیزوں کی تعریف کروں گا۔

ان کی قیادت حس، امریکہ کے لئے ایک جذبہ  ، ہر امریکی کے لئے  ان کا تفکر،  امریکہ کے مستقبل  میں ایک یقین  اور  امریکہ کو ایک مرتبہ پھر  عظیم ملک بنانے کا مضبوط عزم ۔

اور انہوں نے امریکی معیشت کو  ایک بار پھر مضبوط بنایا ہے ، انہوں نے امریکہ اور دنیا  کیلئے  کافی کچھ حاصل کیا ہے۔

دوستو،

ہم بھارت میں صدر ٹرمپ کے ساتھ  کافی زیادہ رابطے میں رہتے ہیں۔ امیدوار ٹرمپ کے الفاظ   اب کی بار ٹرمپ سرکار گونج اٹھے ہیں اور واضح ہیں۔  نیز  وہائٹ ہاؤس میں ان کے جشن سے  لاکھوں چہرے خوشی اور تعریف سے کھِل اٹھے ہیں۔ 

جب میں ان سے پہلی بار ملا تھا تو انہوں نے مجھ سے کہا تھا ’’کہ بھارت کا ، وہائٹ ہاؤس میں سچا دوست ہے، آپ کی  موجودگی آج  اس کا عظیم ثبوت ہے۔ ‘‘

ان برسوں میں  ہمارے دو ممالک نے  تعلقات کو نئی اونچائیاں بخشی ہیں، جناب صدر ہیوسٹن میں آج صبح   دنیا کی  دو سب  سے بڑی جمہوریتوں کے اس جشن میں اس عظیم شراکت داری   کی دھڑکن سن سکتے ہیں۔

ہمارے دو عظیم ملکوں کے درمیان  انسانی رشتوں  کی مضبوطی اور گہرائی کو  آپ محسوس کرسکتے ہیں۔ لوگ  ہیوسٹن سے حیدرآباد تک  ، بوسٹن سے بنگلورو تک، شکاگو سے شملہ تک، لاس انجلس سے لدھیانہ تک، نیوجرسی سے نئی دہلی تک لوگوں میں  قلبی رشتہ ہے۔

لاکھوں لوگ  ٹی وی سے چپکےبیٹھے ہیں حالانکہ  بھارت میں  یہ اتوار کی دیر رات ہے، لاکھوں  لوگ دنیا بھر میں مختلف اوقات کے دوران ۔ یہ لوگ تاریخ رقم ہوتی ہوئی دیکھ رہے ہیں۔

جناب صدر آپ نے 2007 میں مجھے اپنے کنبے سے  متعارف کرایا تھا اور آج مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ میں  آپ کو اپنے کنبے سے متعارف کراؤں جو ایک ارب سے زیادہ بھارتی ہیں نیز دنیا بھر میں  بھارتی ثقافت کے حامل لوگ ہیں۔

خواتین وحضرات ، میں  اپنے دوست کو  ، بھارت کے ایک دوست کو، امریکہ کے ایک عظیم صدر  جناب ڈونلڈ ٹرمپ کو  آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.