وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرمایہ کاری فنڈز، بنیادی ڈھانچہ، مینوفیکچرنگ، توانائی، پائیداری اور لاجسٹکس سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سنگاپور کے سرکردہ سی ای اوز کے ایک گروپ کے ساتھ آج بات چیت کی۔اس  میٹنگ میں سنگاپور کے نائب وزیر اعظم جناب گان کم یونگ نیز وزیر داخلہ اور قانون کے وزیر  جناب کے شانموگم نے شرکت کی۔

ہندوستان میں ان کی سرمایہ کاری کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں سنگاپور کے صنعتی رہنماؤں کے کردار کو تسلیم کیا۔ ہندوستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید آسان بنانے کے لیے، وزیر اعظم نے سنگاپور میں انویسٹ انڈیا کے دفتر کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور سنگاپور کے تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک  ساجھے داری  میں تبدیل کرنے کا عمل  دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

 

وزیر اعظم نے  کہا کہ ہندوستان نے پچھلے دس سالوں میں تبدیلی کی پیشرفت کا مشاہدہ کیا ہے اور سیاسی استحکام، پالیسی کی پیشین گوئی، کاروبار کرنے میں آسانی اور اس کے اصلاحات پر مبنی اقتصادی ایجنڈا کی طاقت کے پیش نظر اسی راستے پر گامزن رہے گا۔ یہ اگلے چند سالوں میں دنیا کی تیسری بڑی معیشت کا حامل ملک بننے والا ہے۔ ہندوستان کی متاثر کن ترقی کی کہانی، اس کے ہنر مند صلاحیت مند افراد اور مارکیٹ کے وسیع مواقع کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان عالمی اقتصادی ترقی میں 17 فیصد کا تعاون پیش کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے پیداوار سے منسلک ترغیبی  اسکیم، انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن اور 12 نئے صنعتی اسمارٹ شہروں کے قیام جیسے پروگراموں کے ذریعے عالمی ویلیو چینز میں ہندوستان کی شرکت کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کاروباری رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ہنر مندی کےفروغ کے میدان میں ہندوستان میں مواقع کو دیکھیں۔ لچکدار سپلائی چین کے لئے کاروباری مواوقع  کے لیے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اپنی طاقت کے پیش نظر بہترین متبادل ہے۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ہندوستان ان کی  تیسری مدت کار  میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی رفتار اور پیمانے میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے سی ای اوز کو ریلوے، سڑکوں، بندرگاہوں، شہری ہوا بازی، صنعتی پارکس اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے شعبوں میں نئے مواقع سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے سنگاپور کے کاروباری رہنماؤں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع دیکھنے اور ملک میں اپنی موجودگی بڑھانے کی دعوت دی۔

 

کاروباری گول میز میٹنگ میں درج ذیل کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی:

نمبر شمار

نام

عہدہ

1

لم منگ یان

چیئرمین، سنگاپور بزنس فیڈریشن

2

کوک پنگ سون

سی ای او، سنگاپور بزنس فیڈریشن

3

گوتم بنرجی

چیئرمین، انڈیا اینڈ ساؤتھ  ایشیا بزنس گروپ، سنگاپور بزنس فیڈریشن، سینئر ایم ڈی اور چیئرمین، بلیک اسٹون سنگاپور

4

لم بون ہینگ

چیئرمین، ٹیماسیک ہولڈنگز

5

لم چاؤ کیات

سی ای او، جی آئی سی پرائیویٹ لمیٹڈ

6

پیوش گپتا

سی ای او اور ڈائریکٹر، ڈی بی ایس گروپ

7

گوہ چون فونگ

سی ای او، سنگاپور ایئر لائنز

8

وونگ کم ین

گروپ کے صدر اور سی ای او، سیمب کارپ انڈسٹریز لمیٹڈ

9

لی چی کون

گروپ سی ای او، اثاثہ اور سرمایہ کاری

10

اونگ کم پونگ

گروپ سی ای او، پی ایس اے انٹرنیشنل

11

کیری موک

سی ای او، ایس اے ٹی ایس لمیٹڈ

12

برونو لوپیز

صدر اور گروپ سی ای او، ایس ٹی ٹیلی میڈیا گلوبل ڈیٹا سینٹرز

13

شان چیاؤ

گروپ سی ای او، سوربانا جورونگ

14

یام کم وینگ

سی ای او، چانگی ایئرپورٹ گروپ

15

یوین کوان مون

سی ای او، سنگ ٹیل

16

لو بون چھائے

سی ای او، ایس جی ایکس گروپ

17

مارکس لم

شریک بانی اور سی ای او، ایکوسافٹ

18

کوئک کوانگ مینگ

علاقائی سی ای او، انڈیا، میپلٹری انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ

19

لوہ چن ہوا

سی ای او اور ای ڈی، کیپل لمیٹڈ

20

فوا یونگ ٹیٹ

گروپ منیجنگ ڈائریکٹر، ایچ ٹی ایل انٹرنیشنل

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry

Media Coverage

Annual malaria cases at 2 mn in 2023, down 97% since 1947: Health ministry
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to distribute over 50 lakh property cards to property owners under SVAMITVA Scheme
December 26, 2024
Drone survey already completed in 92% of targeted villages
Around 2.2 crore property cards prepared

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute over 50 lakh property cards under SVAMITVA Scheme to property owners in over 46,000 villages in 200 districts across 10 States and 2 Union territories on 27th December at around 12:30 PM through video conferencing.

SVAMITVA scheme was launched by Prime Minister with a vision to enhance the economic progress of rural India by providing ‘Record of Rights’ to households possessing houses in inhabited areas in villages through the latest surveying drone technology.

The scheme also helps facilitate monetization of properties and enabling institutional credit through bank loans; reducing property-related disputes; facilitating better assessment of properties and property tax in rural areas and enabling comprehensive village-level planning.

Drone survey has been completed in over 3.1 lakh villages, which covers 92% of the targeted villages. So far, around 2.2 crore property cards have been prepared for nearly 1.5 lakh villages.

The scheme has reached full saturation in Tripura, Goa, Uttarakhand and Haryana. Drone survey has been completed in the states of Madhya Pradesh, Uttar Pradesh, and Chhattisgarh and also in several Union Territories.